آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (13th October 2020)

Loading...

حمل
آج اہم کامیابی ملنے کا امکان ہے اور کچھ رقم بھی ہاتھ میں آنے کا چانس موجود ہے۔ مگر ابھی وہ وقت نہیں ہے، جس کا انتظار تھا، صبر سے کام لیں۔

ثور
جو لوگ ان حالات کے مطابق نہیں چلیں گے اور جلد بازی کرکے اپنے تمام معاملات خراب کریں گے وہ بہت پچھتاویں گے۔ ہر کام سوچ سمجھ کر کرنا ہوگا۔

جوزہ
آپ کی اہم ضرورت تو پوری ہو گی مگر اندر جو بے چینی ہے وہ کسی بھی طرح پوری نہیں ہو رہی۔ شاید نماز سے دوری ہے توبہ کرکے واپسی کا راستہ لیں۔

سرطان
اللہ نے چاہا تو روزگار کا خانہ تیزی سے بہتر ہوگاا ور آپ اس چیز کو بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے جس کے پیچھے عرصہ دراز سے لگے ہوئے تھے۔

اسد
اندازے سے کام نہ کریں اس میں غلطی کی بہت گنجائش ہے۔ استخارے کی مدد سے چلیں گے تو شاید آپ کے لئے زیادہ بہتر رہے گا۔ ابھی تو کچھ مشکل تو ہے۔

سنبلہ
صدقہ دیں اور لازمی دیں۔ کچھ آزمائشی سی صورت حال نے تنگ کیا ہوا ہے۔ آپ ہیں کہ مسلسل لاپرواہی سے کام لے رہے ہیں۔ اس طرح تو مشکل میں آ جائیں گے۔

Loading...

میزان
ناجائز رزق سے دور رہیں اور اپنی زبان کو اپنے قابو میں رکھیں۔ اس وقت توبہ کی اشد ضرورت ہے۔ زحل کا زائچے میں آنا خرابی پیدا کرنے کی علامت ہے۔

عقرب
اللہ پاک جب فرماتے ہیں کہ ہو جا۔ تو وہ کام ہو جاتا ہے۔ پھر دوسرے کے پیچھے بھاگنے کی کیا ضرورت ہے۔ اللہ مہربان ہے صرف اسی سے ہر مدد کو طلب کرو۔

قوس
جب تک آپ اپنے دل کی صفائی نہیں کر لیتے اور توبہ نہیں کرتے حالات بدلنے کی بھی زیادہ امید نہ رکھیں۔ ان دنوں آپ کا راستہ شاہد غلط ہے، غور کریں۔

جدی
آپ قسمت کو نہیں بدل سکتے۔ البتہ اپنے معاملات ٹھیک رکھ کر اپنے اللہ پاک کی خوشنودی حاصل کر سکتے ہیں۔ ان دنوں حالات آپ کی نیت کے مطابق ہوں گے۔

دلو
جو لوگ کسی بھی انجان شخص کا بھروسہ کرکے اس پر رقم کا استعمال کریں گے ان کے لئے شاہد نقصان ہو سکتا ہے۔ اس لئے سب کچھ اپنے ہاتھوں میں رکھنا ہے۔

حوت
ایک اہم اور بڑی عجیب بات محسوس کریں گے۔ دماغ الجھن اور بوجھ کا شکار بھی رہے گا۔ اس لئے آپ آج حسب توفیق اگر صدقہ دے دیں تو بہتر رہے گا۔

(Visited 17 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں