چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

پشاور ہائیکورٹ
Loading...

پشاور: چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار احمد سیٹھ کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار احمد سیٹھ کرونا کے مرض میں مبتلا تھے، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار احمد سیٹھ اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار احمد سیٹھ کے انتقال پر افسوس ہوا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے، میری ہمدردی اور دعائیں مرحوم کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔

جب اقتدار سنبھالا تو معاشی صورتحال خراب تھی، وزیراعظم

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ ان کے اہلخانہ کو صبر دے اور مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ ان کی روح کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہلخانہ کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(Visited 27 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں