بل گیٹس اور آرمی چیف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

Loading...

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا،

جس میں بل گیٹس نے انسداد پولیو مہم کی کامیابی میں تعاون پر پاک فوج کےکردار کو سراہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں کرونا وبا کی روک تھام اورپولیو مہم کے آغاز پر بات چیت کی گئی،

Loading...

جب اقتدار سنبھالا تو معاشی صورتحال خراب تھی، وزیراعظم

بل گیٹس نے پاک فوج کی قومی مہم سپورٹ کی تعریف کی اور انسداد پولیو مہم کی کامیابی میں تعاون پر پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

بل گیٹس سے ٹیلی فونک گفتگو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پولیو مہم کامیاب موبائل ٹیمز، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے باعث ممکن ہوئی ہے، پولیو مہم قومی کاز اور قومی کوشش ہے، پاکستان میں ہر بچےکا محفوظ ہونا کامیابی تصور کرتےہیں۔

(Visited 19 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں