یہ پودے اپنے گھر میں ہرگز نہ رکھیں۔۔ورنہ آپ بیمار ہوجائیں گے…!

پودے
Loading...

عام طور پر لوگ اپنے گھروں میں پودے اس لئے لکھتے ہیں تاکہ اپنے گھر کی خوبصورتی کو مزید بڑھایا جا سکے اور اپنے گھر کی سجاوٹ کی جا سکے.

اسی لیے مختلف قسم کے پودے کو گھر میں رکھا جاتا ہے آج کے دور میں زیادہ تر لوگ سنگل اسٹوری یا پورشن سسٹم میں رہائش پذیر ہوتے ہیں. جب کہ پرانے زمانے کے لوگوں کے گھر بہت بڑے اور وسیع ہوتے تھے اور ہر گھر میں صحن ضرور ہوتا تھا اور اس نے مختلف پودے اور درخت لگے ہوتے تھے.

لیکن آج کے دور میں ایسا نہیں ہے ہر گھر میں صحن نہیں ہوتا. اسی لئے آج کے دور میں لوگ اپنے گھر کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے ان ڈور پلانٹس لگاتے ہیں. لیکن وہ اس بات سے بے خبر ہیں کہ تمام انڈور پلانٹس انسان کی صحت کے لیے اچھے نہیں ہوتے. کچھ اندر پلانٹ انسان کی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں اور ہم اس بات کا اندازہ بھی نہیں کر سکتے.

(Dieffenbachia)

یہ پودا بہت سے گھروں میں آپ کو نظر آتا ہے اس کے پتہ تھوڑے بڑے ہوتے ہیں. اس لئے یہ زیادہ خوبصورت لگتا ہے اس کے پتوں کا رنگ بھی زیادہ گہرا سبز سے ہوتا ہے.

کچھ لوگ نیند میں باتیں کیوں کرتے ہیں…؟

اس پودے کے اندر موجود رطوبت انتہائی زہریلی ہوتی ہے۔ اس کے پودے کمرے میں بند جگہ پر موجود رہیں تو لوگوں کو ایک عجیب نشے والی کیفیت ہوسکتی ہے۔ اگر غلطی سے اس کا پتہ کھانے میں آجائے یا کسی چیز میں گِر کر آپ کے معدے میں پہنچ جائے تو منہ میں چھالےڈائریا، متلی اور گلے میں سوجن ہوسکتی ہے۔

Loading...

سنسیوریا (Sansevieria)

یہ پودا بھی عام طور پر انڈور پلانٹ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اس کو کچھ لوگ اسنیک پلانٹ بھی کہتے ہیں. اس کے پتے تھوڑے خم دار ہوتے ہیں اور یہی خم اس کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے.

اس پودے میں ایک خاص قسم کی رطوبت سیپونن کے نام سے پائی جاتی ہے ، جو کہ زہریلی ہوتی ہے۔ اگر یہ پودے زیادہ تعداد میں گھر میں موجود ہیں اور کمرے میں ہوا کا زیادہ گزر بھی نہ ہو تو پھر گھر کے افراد کو متلی کی کیفیت ہوسکتی ہے۔

ایلو ویرا (Aloe Vera)

ہم میں سے ہر شخص ابھی تک صرف یہ بات ہی جانتا ہے کہ ایلوویرا کے بے شمار فوائد ہیں لیکن آپ کو یہ بات سن کر حیرانگی ہو گی کہ ایلو ویرا کے بھی کچھ نقصانات ہیں.

اگر اس پودے کے قریب اگر رہا جائے تو لوگوں کو مختلف الرجی، ڈائیریا اور گردے کے مسائل کا شکار ہونا پڑ سکتا ہے۔ لہٰذا اسے ہوا والی جگہوں پر تو رکھا جاسکتا ہے، لیکن فلیٹ، پورشن میں انڈور پلانٹ کی صورت میں یہ نقصان دہ ثابت ہوتا ہے.

(Marigold)

میری گولڈ اسے عام طور پر گیندے کا پھول بھی کہا جاتا ہے اس کے پھول کا رنگ نارنجی ہوتا ہے.
اسے اگر بطور انڈور پلانٹس رکھا جائے تو انسان کو جلد پر خارش ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ اگر اس پودے کاکچھ حصہ یا پھول کا ذرہ کھانے میں آجائے تو یہ پیٹ کی مختلف بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔

(Visited 66 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں