آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (13th Jan 2020)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

حمل

13جنوری پیر۔ نیا کام کر سکیں گے۔ رہائش وغیرہ کی تبدیلی کا معاملہ زیر غور رہے گا۔ کسی اہم میٹنگ میں شرکت کر سکیں گے۔ کوئی پروگرام منسوخ ہونے کا امکان ہے۔ جذباتی امور میں احتیاط برتیں۔

ثور

13 جنوری پیر۔ خیالات کا اظہار ممکن ہو سکے گا۔ مصروفیت میں سے آرام کیلئے وقت نکالنا بہت ضروری ہے۔ نئے معاہدے کرتے وقت جلد بازی سے کام نہ لیں۔ خیالات میں جدت آئے گی۔

جوزا

14 جنوری منگل۔ کسی معاملے میں پیدا شدہ غلط فہمی زیر غور رہے گی۔ اسے دور کرنے کی کوشش کامیاب ہو سکتی ہے۔ اجتماعی تعزیت میں شرکت کا امکان ہے۔ دوستوں یا عزیزوں سے اُلجھنے سے گریز کریں۔

سرطان

13 جنوری پیر۔ بعض مسائل کا حل تلاش کر سکیں گے۔ ذاتی نوعیت کے معاملات خود نمٹانے کی کوشش کریں۔ بعض کام آپ کی مرضی کے خلاف بھی ہو سکتے ہیں۔رکے ہوئے کام پایہ تکمیل کو پہنچنے کا امکان ہے۔

اسد

13 جنوری پیر۔ خود اعتمادی اور کام کے ساتھ ایمانداری کا صلہ جلد مل سکے گا۔ کاروباری امور میں صحیح و مثبت فیصلے کر سکیں گے۔ نئے مالی معاہدے منفعت بخش رہیں گے۔ صحت بہتر ہو سکے گی۔

سنبلہ

13 جنوری پیر۔ صحت کے متعلق ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق عمل کریں۔ ملازمتی یا کاروباری امور کی ادائیگی کے دوران حاضر دماغی سے کام لیں۔نئے معاہدے عمل میں آنے کا امکان ہے۔

میزان

13 جنوری پیر۔ بچوں کے امور میں غفلت نہ برتیں، شریک حیات سے تعاون سے پیش آئیں۔ دوران گفتگو محتاط رہیں۔ بعض لوگ تنقید کا نشانہ بنا سکتے ہیں۔ اچھی خبریںموصول ہوں گی۔

عقرب

13 جنوری پیر۔ مہمانوں کی آمد رہے گی۔ کسی تقریب میں شرکت کر سکیں گے۔ اپنے اصولوں پر کاربند رہیں ۔ جائیداد کے معاملات زیر بحث رہیں گے۔ کاروبار میں اُتار چڑھاﺅ رہے گا۔

قوس

13 جنوری پیر۔ گھریلو امور میں توجہ رہے گی۔ کوئی بھی فیصلہ کرنے میں جلد بازی نہ کریں‘ حلقہ احباب میں آپ کی عزت بڑھے گی۔ دوسروں سے لین دین کرتے وقت محتاط رہیں۔

جدی

13 جنوری پیر۔ گھریلو امور میں توجہ دیں۔ عزیز و اقارب سے ملاقات ہو سکے گی۔ اپنے من پسند مشاغل میں حصہ لے سکیں گے۔ کسی نئے منصوبے کی تکمیل میں مصروف رہیں گے۔

دلو

13 جنوری پیر۔ عزیزو اقارب سے تعلقات بہتر ہوں گے۔ سماجی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔ آپ کا رجحان اپنے کام میں زیادہ رہے گا۔ اہم امور کو سنجیدگی سے نمٹا سکیں کے۔

حوت

13 جنوری پیر۔ اپنی صحت جسمانی کا خاص خیال رکھیں۔ کامیابی کا عنصر غالب رہے گا۔ کسی دعوت وغیرہ کی وجہ سے سفر کر سکیں گے۔ رومانوی ماحول سازگار رہے گا۔ اہم خبر سن سکیں گے۔

(Visited 30 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟, ستاروں کا احوال, ستاروں کا حال,

اپنا تبصرہ بھیجیں