فلم “1917” کا عالمی باکس آفس پر راج برقرار…

لاس اینجلس: ایکشن فلم 1917 نے ریلیز کے پہلے ہفتے ہی عالمی باکس آفس پر حکمرانی قائم کرلی۔

جنگِ عظیم اوّل کے پس منظر میں بننے والی فلم 1917 ریلیز ہوتے ہی عالمی باکس آفس پرچھا گئی۔ ایکشن فلم نے تین دنوں میں چھ کروڑچالیس لاکھ ڈالرز کا بزنس کرلیا۔

فلم کی کہانی جنگِ عظیم اول کے دوران دوبرطانوی سپاہیوں کے گرد گھومتی ہے، جنہیں دشمن کے علاقے میں جا کر اپنے ساتھیوں کو پیغام پہنچانے کا مشن دیا گیا ہے۔ حال ہی میں اس فلم نے گولڈن گلوبز ایوارڈز کے دوران “بیسٹ موشن پکچر ڈرامہ” کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ہے۔

خلیل الرحمن نے دوسری شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

فلم میں مرکزی کردارمشہور اداکار” بینیڈکٹ کمبربیچ ” نے ادا کیا، جو اس سے پہلے جنگِ عظیم دوم کے تناظر میں بننے والی فلم ” دی امیٹیشن گیم” میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔

(Visited 55 times, 3 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں