یہ عام سی بیماری آپ کو بانجھ بنا سکتی ہے…!

بانجھ

پوری دنیا میں ذیابطیس کی بیماری بہت تیزی سے پھیل رہی ہے. ہم ذیابطیس کو خاموش قاتل بھی کہہ سکتے ہیں . یہ ایک ایسی بیماری ہے جس کی وجہ سے بہت سی دوسری بیماریاں جنم لیتی ہیں.

ماہرین نےحیران کن انکشاف کیا ہے کہ ذیابطیس سے ایسے مسئلے بھی جنم لیتے ہیں جس کے متعلق ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے. امریکہ میں ایک ریسرچ کی گئی اس ریسرچ سے یہ بات معلوم ہوئی کہ ذیابطیس سے مردوں اور عورتوں میں بانچھ پن کے خطرات بڑھ رہے ہیں .

ماہرین کا کہنا ہے کہ جن مردوں کو ذیابطیس کی بیماری ہوتی ہے. ان مردوں کے اسپرم کا ڈی این اے اس سے متاثر ہوتا ہے. جس کی وجہ سے اس کی تعداد میں کمی ہوتی ہے اور اس سے بانجھ ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے.

اس کے علاوہ ریسرچ میں بتایا گیا کہ عورتوں میں ذیابیطس کو پولی سسٹک اووری سنڈروم (PCOS) اور دیگر مسائل سے جوڑا جاتا ہے جو بانجھ پن کے خطرے کو بڑھاتے ہیں۔ جن عورتوں کو ہم ذیابطیس کی بیماری ہوتی ہے یہ بیماری ان کے جسم میں گلوکوز کی مقدار کو کنٹرول کرنے کے عمل کو شدید متاثر کرتی ہے. جس کی وجہ سے ان کا حمل ٹھہرنے میں مشکلات پیدا ہوتی ہیں اور اس بانجھ ہونے کا خطرہ 60 سے 70 فیصد تک بڑھ جاتا ہے.

حاملہ خواتین گورے رنگ کا بچہ کیسے پیدا کریں..؟

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ذیابطیس کا شکار لوگ بچہ پیدا کرنے کی کوشش ضرور کر سکتے ہیں لیکن یہ بیماری ان کے بچوں میں منتقل ہونے کا کافی خدشہ ہوتا ہے.

ماہرین کا کہنا ہے کہ کہ غذائیت سے کھانا اور اپنے لائف اسٹال میں مثبت تبدیلی اس مسئلے کو حل کرسکتی ہے، جبکہ وزن میں کمی، چینی سے دوری، روزانہ ورزش اور تمباکو نوشی سے دوری اس مشکل کو مزید حل کرسکتی ہے۔

(Visited 165 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں