مشرف غداری کیس: لاہور ہائیکورٹ نے خصوصی عدالت کی تشکیل کالعدم قرار دیدی

لاہور: لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے مشرف غداری کیس کا فیصلہ سنانے والی خصوصی عدالت کی تشکیل کالعدم قرار دے دی،

درخواست سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے دائر کی گئی تھی. آئین شکنی کیس میں‌ خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو سزائے موت سنائی تھی.

غداری کیس کا فیصلہ سنانے والی خصوصی عدالت کی تشکیل کے خلاف پرویز مشرف کی درخواست پر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں فل بنچ نے سماعت کی، وفاقی حکومت کی طرف سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق اے خان پیش ہوئے اور خصوصی عدالت کی تشکیل سے متعلق سمری اور ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا۔ انہوں نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ پرویز مشرف کے خلاف کیس بنانے کا معاملہ کبھی کابینہ ایجنڈے کے طور پر پیش نہیں ہوا۔

جسٹس مسعود جہانگیر نے استفسار کیا کہ کس تاریخ کو کابینہ کی میٹنگ ہوئی تھی۔ حکومتی وکیل نے کہا کہ 24 جون 2013 کو کابینہ کی میٹنگ ہوئی تھی۔ عدالت نے وکلائے طرفین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو بعد ازاں سنایا گیا۔

(Visited 17 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں