ثانیہ مرزا کی نئی تصویر وائرل

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا

ممبئی:‌ قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے 26 کلو وزن کمی کے بعد نئی تصاویر شیئر کرکے سب کو حیران کردیا۔

انسٹاگرام کے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر ثانیہ مرزا نے وزن کم کرنے کے سفر کی روداد لکھتے ہوئے بتایا کہ 4 ماہ کی انتھک محنت کے بعد اپنا مقصد حاصل کر لیا۔

انہوں نے بیٹے اذہان کی پیدائش کے بعد بڑھے ہوئے وزن کے ساتھ اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں وہ وزن کم کرکے دوبارہ سے کھیل کے لیے بھرپور فٹ نظر آرہی ہیں۔

ثانیہ نے لکھا کہ 89 بمقابلہ 63 کلوگرام، ہم سب کے اپنے اپنے کچھ گولز ہوتے ہیں اور مجھے اپنا مقصد حاصل کرنے کے لیے 4 ماہ کا وقت لگا تاکہ دوبارہ سے اپنی بھرپور تندرستی اور بیٹے کی پیدائش کے بعد فٹنس بحال کر سکوں۔

ثانیہ مرزا نے بغیر اجازت ویڈیو بنانے والے شخص کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے لکھا کہ یہ بہت طویل سفر تھا کہ دوبارہ سے اسی طرح کی فٹنس حاصل کروں جیسی پہلے تھی ہمیں اپنے خوابوں کو پورا کرنا چاہیے بے شک لوگ کچھ بھی کہیں۔

یاد رہے کہ 30 اکتوبر 2018 کو نامور پاکستانی کرکٹر اور بھارتی ٹینس اسٹار کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے اذہان رکھا۔

(Visited 85 times, 1 visits today)

Comments

comments

ثانیہ مرزا,

اپنا تبصرہ بھیجیں