میرے ہوتے ہوئے ہی ق لیگ کے ساتھ معاملات 100فیصد حل ہوچکے تھے، جہانگیر ترین

جہانگیر ترین

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ نئی کمیٹیاں بنانا وزیراعظم کی صوابدید ہے جو ذمہ داریاں دیں گے میں اس کیلئے حاضر ہوں،

جہانگیر خان ترین نے کہا کمیٹی سے نکالے جانے کا مجھے کوئی مسئلہ نہیں اور نہ ہی کمیٹی میں جانے کی مجھے کوئی خواہش ہے، اب جن کے ذمے یہ کام لگایا گیا ہے وہی کریں، میرے ہوتے ہوئے ہی (ق) لیگ کے ساتھ معاملات 100فیصد حل ہوچکے تھے، بی این پی مینگل کے ساتھ بھی ایسے معاملات طے ہوئے جو تاریخ میں پہلے نہیں ہوئے تھے۔

نجی ٹی وی کے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ گنے کی قیمت بڑھنے اور سیل ٹیکس لگنے کی وجہ سے چینی مہنگی ہوئی،ہم نے گنے کے کاشتکاروں کو بہتر قیمت دی ہے،ا سکا فائدہ کاشتکاروں کو ہورہا ہے،ہم نے پہلا کام کیا ہے کہ سیل ٹیکس کا استثنیٰ ختم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس وقت چینی کی قیمت 53 روپے کلو تھی اس وقت گنے کی قیمت کم تھی،گنے کی قیمت مافیا کنٹرول نہ کرسکا تو چینی کی قیمت خاک کنٹرول کرے گا۔

وزیراعظم کی چیف سیکرٹری سندھ کو کراچی میں آٹے کی قیمت پر قابو پانے کی ہدایت

انہوں نے کہا کہ نئی کمیٹییاں بنانا وزیراعظم کی صوابدید ہے جو ذمہ داریاں دیں گے میں اس کیلئے حاضر ہوں، کمیٹی سے نکالے جانے کا مجھے کوئی مسئلہ نہیں اور نہ ہی کمیٹی میں جانے کی مجھے کوئی خواہش ہے،اب جن کے ذمے یہ کام لگایا گیا ہے وہی کریں،

میرے ہوتے ہوئے ہی (ق) لیگ کے ساتھ معاملات 100 فیصد حل ہو چکے تھے، بی این پی مینگل کے ساتھ بھی ایسے معاملات طے ہوئے جو تاریخ میں پہلے نہیں ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین ہمیشہ مجھے ہی ٹارگٹ کرتے ہیں یہ میرے لئے فخر کی بات ہے،وہ سمجھتے ہیں کہ اگر مجھے ہٹادیا گیا تو اپوزیشن کا فائدہ ہوگا۔

(Visited 7 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں