پاکستان اور ترکی صدیوں پرانے مذہبی و ثقافتی رشتوں میں بندھے ہیں، ترک خاتون اول

ترک خاتون

اسلام آباد : ترک خاتون اول نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی صدیوں قدیم مذہبی، ثقافتی اور مشترکہ اقدار کے رشتوں میں بندھے ہیں، پاکستانی عوام کے دکھ درد کو اپنا دکھ درد سمجھتے ہیں۔

ترک و پاکستانی خواتین اول نے تھیلاسیمیا میں مبتلا بچیوں میں سلائی مشینیں تقسیم کیں، اس موقع پر احساس پروگرام کی چیئرپرسن ثانیہ نشتر بھی موجود تھیں، چیئرمین پاکستان بیت المال عون عباس بپی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک خاتون اول نے کہا کہ پاکستانی عوام کے ہر دکھ درد کو اپنا دکھ درد سمجھتے ہیں، دونوں ممالک صدیوں قدیم مذہبی، ثقافتی رشتوں اور مشترکہ اقدارسے بندھے ہیں۔

ترک خاتون اول امینہ اردوان نے کہا ہے کہ خواتین کو با اختیار بنائے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ ترک خاتون اول امینہ اردوان نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام میرے دل کے بہت قریب ہیں، پاکستانی عوام کے دکھ درد کو اپنا سمجھتے ہیں۔ ترکی پاکستان کے سماجی بہبود اور عوامی فلاح کے کاموں میں پیش پیش رہا۔ انہوں نے پرتپاک استقبال پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔

کشمیر ہمارے لیے وہی حیثیت رکھتا ہے جو پاکستان کے لیے ہے، ترک صدر

 مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام نے ہر مشکل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، پاکستان ترکی صدیوں قدیم مذہب، ثقافت اور مشترکہ اقدار سے بندھے ہیں۔پاکستان کی خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے ترک خاتون اول کو روایتی چادر اورتحفہ پیش کیا۔

(Visited 16 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

ترک خاتون,

اپنا تبصرہ بھیجیں