پنجاب میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت بھی بڑھا دی گئی ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

ڈاکٹر یاسمین راشد
Loading...

لاہور: ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب میں 40 ہزار کورونا ٹیسٹ کئے جاچکے، حکومت عوامی ریلیف کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھار ہی ہے، دیہاڑی دار طبقے کی بحالی ترجیح ہے۔

پاک فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، انسٹرکٹر پائلٹ میجر عمر، لیفٹیننٹ فیضان شہید

وزیراعظم کا کورونا وائرس کو قابو کرنے کے لیے اقوام متحدہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا حکومت لاک ڈاون میں نرمی یا بڑھانے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کرے گی، پنجاب میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت بھی بڑھا دی گئی ہے، میو ہسپتال سے مجموعی طور پر 59 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں، تاحال میو ہسپتال میں کورونا وائرس کے شکار 265 مریض زیر علاج ہیں۔

Loading...

صوبہ پنجاب کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتالوں میں صرف 130 وینٹی لیٹرز ہونے کا انکشاف

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کا صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جانا انتہائی مثبت تبدیلی ہے، حکومت پنجاب کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ، وباء کے تدارک اورعوامی ریلیف کیلئے بہترین اقدامات اٹھا رہی ہے، کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے تمام ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو حفاظتی سامان کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

(Visited 26 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں