بیرون ملک کرونا سے ہلاک ہونے والوں کی میتیں پاکستان لانے کی اجازت مل گئی

Loading...

اسلام آباد: حکومت نے بیرون ملک کورونا سے جاں بحق افراد کی میتیں پاکستان لانے کی اجازت دے دی۔

اس سلسلے میں وفاقی حکومت کی ہدایت پرسول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نےنوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں میتیں منتقل کرنے کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایس او پیز پرعملدرآمد لازمی قرار دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق میت کی فضائی منتقلی کے لیے سیل کردہ تابوت لازمی قرار دے دیا گیا ہے اور میت کی منتقلی پر مامور متعلقہ عملے کے لیے ڈس انفیکشن سمیت حفاظتی اقدامات بھی لازم ہوں گے۔

متعلقہ عملے کو حفاظتی سوٹ، ماسک، گلوز، عینک اور فیس شیلڈ پہننا بھی ضروری ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے تحت بیرون ملک سے میت مسافر طیارے کے کارگو یا کارگو طیارے میں لائی جاسکے گی اور میت کو پاکستان لانے سے پہلے ائیرلائن سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 48 گھنٹے پہلے آگاہ کرے گی۔

loading...

پنجاب حکومت نے ہر قسم کے جلوس اور اعتکاف پر پابندی عائد کر دی

اس حوالے سی اے اے نے تمام ائیرلائنز، چارٹر فضائی کمپنیوں اورگراؤنڈ ہینڈلنگ اداروں کا آگاہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث انتقال کر جانے والوں کی میتوں کو پاکستان نہ لانے کی وجہ عالمی سطح پر ائیرپورٹس کی بندش ہے لیکن میتوں کو پاکستان لانے کے لیے انتظامات شروع کر رہے ہیں۔

(Visited 47 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں