پاکستان ایک سال کے اندر وینٹی لیٹرزبرآمد کرنے کا اہل ہوگا، فواد چوہدری

فواد چوہدری
Loading...

اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نے لابنگ کے ذریعے وزارت حاصل کی تھی اور وہ اس وزارت کی اہل نہیں تھیں۔

پنجاب حکومت نے ہر قسم کے جلوس اور اعتکاف پر پابندی عائد کر دی

وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک انٹرویوکے دوران کہا کہ فردوس عاشق اعوان وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی کبھی بھی اہل نہیں تھیں، اس وزارت کوسنبھالنا آسان نہیں کیونکہ یہ اب ایک بہت بڑا پلیٹ فارم ہے، ان کو بہت پہلے ہٹا دینا چاہیے تھا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ

فردوس عاشق اعوان نے لابنگ کے ذریعے وزارت توحاصل کرلی تھی پروہ اسے چلا نہیں سکیں جس کا پی ٹی آئی سمیت وزیراعظم آفس کو بہت نقصان ہوا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزارت اطلاعات میں عاصم سلیم باجوہ کی شمولیت سے وزیراطلاعات شبلی فرازکو بڑی مدد ملے گی کیونکہ عاصم سلیم باجوہ کومیڈیا کے حوالے سے سارے کام آتے ہیں۔

Loading...

وفاقی وزیرسے جب کورونا وبا کے باعث لاک ڈاون کے متعلق پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ دوا سازکمپنیوں کے مطابق اگلے سال ستمبرسے پہلے ویکسین کی تیاری ممکن نہیں توڈیڑھ سال ملک بند نہیں کیا جاسکتا اسی لیے لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی ہے اورنرمی سے متعلق فیصلے صوبوں اورماہرین کی مشاورت سے روزکیے جاتے ہیں۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے حفاظتی کٹس برآمد کرنے جا رہا ہے۔ پاکستان ایک سال میں میڈیکل کے شعبے میں اتنا خود کفیل ہوجائے گا کہ ونٹیلیٹرز سمیت دیگر میڈیکل ڈیوائسزبرآمد کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے اور اب حفاظتی کٹس اورہینڈ سینیٹائزرمیں اتنے خود کفیل ہوچکے ہیں کہ کابینہ نے برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

وینٹی لیٹرزسے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک سال کے اندر وینٹی لیٹرزبرآمد کرنے کا اہل ہوگا، وینٹیلیٹرز کے 58 ڈیزائین موصول ہوئے جس میں سے 13 شارٹ لسٹ کیے گئے اور اب سات ڈیزائنز لائسنسنگ کے مرحلے میں ہیں۔

(Visited 45 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں