براہ کرم احتیاط سے باہرجائیں کیونکہ یہ وقت ہمارے لیے خطرناک ہے، صنم سعید
کراچی: پاکستان کی خوبرواداکارہ صنم سعید کا کہنا ہے کہ کیا ہم اس سال کورونا وبا کے باعث عید مختلف اندازمیں نہیں منا سکتے ہیں۔
ارطغرل غازی کی ہیروئن مغربی لباس پہننے پر تنقید کا شکار
سلمان خان اور رنبیر کپور کے بعد کترینہ کیف کو نیا بوائے فرینڈ مل گیا ؟
ڈراموں اورفلموں میں جانداراداکاری کے باعث مشہوراداکارہ صنم سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرعوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کیا ہمیں اب بھی عید کی شاپنگ کے لیے بازاروں میں جانے کی ضرورت ہے؟ کیا ہم اب بھی بغیرکسی تبدیلی کے اپنے پرانے طریقوں کی طرف واپس جائیں گے۔
Do we really need to run to the markets for eid shopping? Will we go back to our old ways without showing any change? Please ehtiyaat say bahir jaain. This is another crucial time since everyone is rushing out together at once. Maybe try celebrating eid differently this year?
— Sanam Saeed (@sanammodysaeed) May 13, 2020
Loading...
اداکارہ نے عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ براہ کرم احتیاط سے باہرجائیں کیونکہ یہ وقت ہمارے لیے خطرناک ہے جہاں سب ایک ساتھ مجمع لگارہے ہیں۔ صنم سعید نے کہا کہ کیا ہم اس سال کورونا وبا کے باعث عید مختلف اندازمیں نہیں مناسکتے ہیں۔