آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (14th July 2020)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟
Loading...

حمل
بدلتے ہوئے حالات پر گہری نظر رکھیں اور اس کے مطابق قدم اٹھائیں۔ جلد بازی بالکل نہیں کرنی جو کام ہونا ہوگا اس کا سلسلہ خود بخود سامنے آئے گا۔

ثور
آپ نے اگر اتنے سخت حالات گزارنے کے بعد بھی کچھ نہیں سیکھا تو پھر آگے کیا بنے گا یہ صرف اللہ جانتے ہیں ہمارا مشورہ کہ ابھی بھی سچے دل سے توبہ کر لیں تو بہتر ہے۔

جوزہ
یورینس کا زائچہ میں آنا کسی بڑی تبدیلی کے اشارے دے رہا ہے۔ آپ تیار ہو جائیں بہت کچھ بدلے گا اور جلد بدلے گا۔ اب حالات ویسے بالکل نہیں رہیں گے۔

سرطان
جو لوگ تبدیلی کو مذاق سمجھ رہے ہیں وہ بڑے پچھتاویں گے۔ اب بھی وقت ہے سنجیدہ ہو جائیں اور حالات کی نزاکت کو سمجھیں ورنہ پھر بہت دیر ہو جائے گی۔

اسد
ایک اہم ذمہ داری ملنے کا امکان۔ بعض افراد تو اب ریٹائر ہونے کا پروگرام بھی بنائیں گے۔ حالات بڑی تبدیلی کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔ اللہ کریں آپ کے حق میں ہو۔

سنبلہ
جن لوگوں نے خود کو آزاد چھوڑ رکھا ہے۔ وہ خود پر ظلم کر رہے ہیں۔ کسی قسم کے اثرات میں دکھائی دے رہے ہیں۔ روحانی طورپر مضبوط ہونگے تو کچھ حاصل ہوگا۔

loading...

میزان
آج آپ کی ایک بڑی کوشش تھوڑی سی کامیاب تو ہوگی مگر جیسے نتائج آپ چاہتے ہیں ویسا ہونا ابھی مشکل ہے۔ آپ نہایت سوچ سمجھ کر قدم کو اٹھائیں۔

عقرب
روزانہ کے حساب سے حالات میں بڑی ہی غیر متوقع تبدیلی آ رہی ہے۔ آپ کوذہنی طور پر اس کے لئے تیار رہنا ہوگا اور کثرت سے ذکر الٰہی بھی کرنا ہوگا۔

قوس
جن لوگوں نے اپنے لئے نیا سلسلہ روزگار بنانے کا کوئی پروگرام بنایا ہے۔ وہ ابھی اپنا پروگرام ملتوی کر دیں اور بھی حالات کا جائزہ لیتے رہیں تو بہتر ہے۔

جدی
ایک اہم ذمہ داری ملے گی اور اولاد کے حوالے سے بھی اب کسی بڑے فیصلے کی جانب جانے کا سلسلہ بن رہا ہے۔ جو لوگ بیمار ہیں وہ جلد شفایاب ہوں گے۔

دلو
آپ کسی بھی شخص کے ساتھ مل کر ابھی کوئی پروگرام نہ بنائیں۔ ابھی ستاروں کی چال کسی بھی طرح ٹھیک نہیں چل رہی۔ ایسے میں فائدے کے بجائے نقصان ہوگا۔

حوت
ایک اچھی خبر ملنے کا چانس اور چھوٹی رقم کا حصول بھی ممکن ہوگا۔ خواتین بس اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں بے حد ضروری ہے،ان کے لئے۔

(Visited 246 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں