کرونا وائرس سے اب نئی تباہی کیا ہوگی …؟

گلوبلائزیشن
Loading...

نبرطانوی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں کرونا کی دوسری لہر سے ایک لاکھ سے زائد افراد مارے جائیں گے، اسپتالوں میں سخت حکمت عملی کی ضرورت ہے غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا ماننا ہے کہ برطانیہ میں کرونا کی دوسری لہر موسم سرما میں آئے گی، جس کے باعث کرونا وائرس سے تقریباً ایک لاکھ بیس ہزار مریضوں کی اموات ممکن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال ستمبر سے برطانیہ کو وبا کی دوسری لہر کے علاوہ سردیوں کے پیش نظر نزلہ زکام جیسی بیماریوں کا بھی سامنا کرنا پڑے گا، ملک میں لاک ڈاؤن میں نرمی اور موسم سرما کرونا کے پھیلاؤ میں مدد دے سکتے ہیں۔

برطانیہ کے 37 سائنس دانوں کی ایک تحقیق کے مطابق 2021 کا آغاز کرونا کی دوسری لہر کے عروج کا ہوگا۔

Loading...

کرونا کے ایسے مریض دوسروں کے لیے زیادہ خطرناک ثابت ہو رہے ہیں …؟

پروفیسر اسیٹفن کا کہنا ہے کہ یہ کوئی پیش گوئی نہیں بلکہ حقیقت کی عکاسی ہے، اگر ہم فوری اور بروقت ایکشن لیتے ہیں تو ممکنہ خطرے کو کافی حد تک کم کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکا اور یورپی ممالک سمیت برطانیہ بھی کرونا سے شدید متاثر ہے۔ نئے وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا نے 213 ممالک میں 5 لاکھ سے انسانی جانیں نگل لیں، وائرس سے اب تک 1 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ بدقسمتی سے اس مرض کی اب تک کوئی ویکسین تیار نہیں ہوئی۔

(Visited 57 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں