آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (14th August 2020)

Loading...

حمل
آپ کی ایک ذمہ داری بڑھے گی۔ اخراجات کا توازن کافی بگڑا ہوا ہے۔ اور ابھی روزگار کا سلسلہ بھی سمجھ میں نہیں آ رہا تو آپ صرف اپنی دعائیں تیز کر دیں۔ لازمی۔

ثور
استخارے کی مدد سے قدم اٹھائیں کیونکہ زائچہ کس جانب جا رہا ہے ابھی کہنا مشکل ہو گا۔ ان حالات میں ذکر الٰہی اور کثرت سے درود شریف کا ورد بھی کریں۔

جوزہ
آپ کی اہم ضروری پوری ہو گی اور شائد بلاک رقم کی واپسی بھی ممکن ہو سکے۔ آج کا دن آپ کو آنے والے دنوں کے بارے میں کچھ نشاندہی بھی کر رہے ہیں، خیال کریں۔

سرطان
آپ کو ستارہ بار بار کسی اہم بڑی تبدیلی کے اشارے دے رہا ہے۔ آپ کو چاہیے کہ اب استخارے کی مدد لیں تاکہ معلوم ہو سکے کہ وہ کیا ہے۔ پھر ویسا قدم اٹھایا جائے۔

اسد
آپ کسی بھی شخص کا اعتبار کرکے اس پر رقم کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ مت کریں اس طرح نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔ آج صرف الگ ہی رہ کر چلنا بہتر رہے گا۔

سنبلہ
یا حی یا قیوم اور حسبنا اللہ و نعیم الوکیل کا ورد دن میں کم سے کم 500 بار ضرور کریں تاکہ روحانی طور پر آپ مضبوط ہو سکیں اور تب ہی آپ مشکل سے نکل سکیں گے۔

loading...

میزان
اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں۔ ان شاءاللہ یہ سخت وقت گزر جائے گا اور آپ دوبارہ زندگی کی طرف پوری شدت سے لطف اٹھائیں گے اور مشکلات بھگ جائیں گی۔

عقرب
ایک مشکل آج کسی وقت بھی حل ہو جائے گی اور جن لوگوں نے اب نئی سمت سفر شروع کرنا ہے وہ ذہنی طور پر اس کے لئے تیار ہو جائیں جلد وقت شروع ہو رہا ہے

قوس
آپ کسی بھی طرح پریشانی سے نکل آئیں گے ۔ اس وقت زائچہ اپنی پوزیشن بدل رہا ہے اور آنے والے اچھے دنوں کی نوید سنا رہا ہے آپ اب فکر مند بالکل نہ ہوں۔

جدی
جلد ہی آپ کو ایک اچھی خبر مل جانے والی ہے۔ آپ کے لئے خاص طور ان ساءاللہ ،روزگار میں بہتری آنے کی امید ہے اور بڑی ضرورت بھی پوری ہونے کو ہے۔

دلو
آپ کسی کے ساتھ ابھی اپنے دل کی باتیں مت کریں، ورنہ وہ اوپن کرکے آپ کو رسوا کرے گا۔ خاموشی اختیار کریں جس قدر بھی ممکن ہو، یہی بے حد ضروری ہے۔

حوت
مشکل دن تو ہیں، مگر اب ان کی وہ شدت ختم ہو چکی ہے، جس سے آپ کو نقصان کا اندیشہ تھا۔ اب کوئی نقصان نہیں البتہ تھوڑی سی بے چینی ضرور نظر آتی ہے۔

(Visited 193 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں