سعودی عرب نے سفری پابندیاں ختم کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا

Loading...

ریاض: سعودی عرب نے یکم جنوری 2021 سے سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ یکم جنوری 2021 سے ایئر پورٹس، بندرگاہیں اور سفری پابندیاں کھول دی جائیں گی جب کہ عمرے سے متعلق لائحہ عمل بعد میں طے کیا جائے گا۔

وزارت داخلہ کے مطابق سعودی شہری بیرون ملک آجا سکیں گے جب کہ خروج وعودہ (مخصوص ویزے) پر موجود غیر ملکیوں کو سعودی عرب واپس آنے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے 12 مارچ کو کورونا وائرس کے باعث سعودی عرب نے یورپی یونین سمیت 12 نئے ممالک پر سفری پابندی عائد کرتے ہوئے عمرہ زائرین اور وزٹ ویزہ رکھنے والوں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔

ملائیشیا نے پاکستانی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی

دوسری جانب سعودی عرب نے مرحلہ وار فلائٹ کھولنے کا اعلان کردیا، جس کے مطابق جو افراد مستقل نوکریوں پر ہیں وہ کل سے سعودی عرب میں داخل ہوسکتے ہیں۔

Loading...

علاوہ ازیں غیرملکیوں کو 15 ستمبر سے سعودی عرب میں داخلے کی اجازت ہوگی، کل سے کھیلوں اور بزنس ویزا رکھنے والے افراد پر سے بین الاقوامی سفری پابندیوں کو ختم کیا جارہا ہے جبکہ ہر طرح کی بین الاقوامی پابندیوں کو یکم جنوری 2021 سے اٹھا لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں مسلسل ریکارڈ کمی ہورہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 700 سے کم نئے مریض سامنے آئے، 90 فیصد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز کورونا سے 28 افراد ہلاک ہوئے، اموات کی مجموعی تعداد چار ہزار 240 ہو چکی ہے۔

مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 18 ہزار 513 ہے جن میں سے ایک ہزار 326 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں، ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا کے کیسز میں کمی کے حوالے سے اب تک تمام اشارے حوصلہ افزا ہیں۔

(Visited 13 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں