پاکستان بھاری اکثریت سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب

انسانی حقوق
Loading...

اسلام آباد : پاکستان نے بھاری اکثریت سے آئندہ تین سال کیلئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رُکن منتخب ہوکر ایک اور سفارتی کامیابی حاصل کرلی ہے۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے انتخابات میں پاکستان نے ریکارڈ ووٹ حاصل کئے اور 191 میں سے 169 ووٹس لینے میں کامیاب ہوا۔ پاکستان نے ایشیا پیسیفک ریجنل میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کو اتنی کثیر تعداد میں ووٹوں کا ملنا،عالمی سطح پر پاکستان کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر بنیادی حقوق کے تحفظ اور حقوق کی پاسداری کیلئے آواز بلند کی ہے۔

loading...

کرونا ویکسین کے انتظار سے بہتر ہے احتیاط کریں، ڈبلیو ایچ او

ان کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کونسل، اقوام متحدہ کا ایک انتہائی اہم فورم ہے. اقوام متحدہ کی حقوق کونسل نے ہماری درخواست پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نہ صرف نوٹس لیا بلکہ ان مظالم کو رپورٹس کی شکل میں مرتب کیا اور بھارت کے غیر قانونی اقدام کا پردہ چاک کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا پاکستان، اقوام متحدہ کی حقوق کونسل کے پلیٹ فارم پر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم باسیوں سمیت دنیا بھر کے مظلوموں کے حق میں آواز اٹھاتا رہے گا۔

(Visited 9 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں