آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (14th October 2020)

Loading...

حمل
اس وقت آپ کو انجان جگہ سے مدد ملنے کی امید ہے اور قرض وغیرہ کے حوالے سے بھی اچھی خبریں ہیں۔ آج کا دن آنے والے دنوں کے بارے میں اچھی خبریں دے گا۔

ثور
آپ کو اپنی سوچ سے بڑھ کر کامیابی ملے گی اور ایک بڑا رکا ہوا کام بھی ہو جائے گا جو شخص وجہ پریشانی بنا ہوا تھا وہ بھاگ جائے گا، آپ فکر مند نہ ہوں۔

جوزہ
پُرسکون دن ہے۔ بیماریوں سے نجات اور پریشانیوں میں کمی آ جائے گی اور گھر میں اگر کوئی بندش اور اثرات محسوس کر رہے تھے وہ بھی ختم ہو جائین گے۔

سرطان
اچھا اور بحکم اللہ مددگار دن رہے گا۔ پریشان نہ ہوں جس بھی مسئلے یا مشکل میں تھے اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے، کچھ رقم بھی ہاتھ میں آنے کی امید ہے۔

اسد
جو لوگ بیماری یا بندش وغیرہ کا شکار ہیں۔ آج زحل کے نکل جانے سے وہ اس سے آزاد ہو جائیں گے اور اپنے ہر کام میں ہی بہتری بھی محسوس کرنے لگیں گے،ان شاءاللہ

سنبلہ
آپ جو فیصلہ کر لیں پھر مضبوط سے اس پر قائم رہیں۔ بار بار اپنی پوزیشن بدلیں گے تو کامیابی نہیں ملے گی ۔آج کا دن اصلاح کا مشورہ دے رہا ہے۔ اگر بہتری چاہتے ہیں تو کریں۔

Loading...

میزان
ایک اہم ضرورت پوری ہوگی۔ آپ جس بھی امید کے ساتھ قدم اٹھائیں گے وہ پوری ہو گی۔ آج ایک پرانے تعلق سے آپ کی ایک مشکل بھی حل ہوگی۔

عقرب
آپ کو بڑے غیر متوقع ذریعے سے پیسہ ہاتھ میں آنے کے امکانات روشن ہیں اور کاروباری حضرات کے لئے ابھی اچھے دن شروع ہو رہے ہیں۔ تیزی سے فائدہ ملے گا۔

قوس
جو لوگ کسی انجان شخص سے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں اور مستقبل کو سامنے رکھیں۔ ابھی زائچے میں تو کسی سے فائدہ نہیں مل رہا،آج

جدی
ایک باہر کا شخص آپ کی اہم ضرورت پوری کرنے میں مددگار ہوگا۔ آپ جس بھی بات کو لے کرپشان تھے۔ وہ مسئلہ بھی حل ہوگا اور عزت بھی بڑھے گی۔

دلو
چھوٹی موٹی رقم کا حصول ممکن ہوگا۔ قانونی معاملات میں بہتری اور آپ کے حق میں جانے کے امکانات روشن ہیں۔ ایک ناراض سے صلح کا امکان بھی ہے۔

حوت
آج کا دن کسی بڑی خبر کو آپ کے حق میں بہتر کر دے گا۔ آپ کے لئے جاری مشکلات انشاءاللہ اب ختم ہوں گی اور روزگار کے نئے سلسلے کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوگی۔

(Visited 17 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں