وزیراعلیٰ بلوچستان بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے

وزیراعلیٰ بلوچستان
Loading...

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے،

ٹویٹر پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ٹیسٹ پازیٹو آنے کی تصدیق کر لی اور خود کو قرنطینہ کرلیا۔

خیال رہے کورونا وائرس سے 14 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 601 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 20 ہزار 463 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 615 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ ایک ہزار 14، سندھ میں ایک لاکھ 40 ہزار 756، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 427، بلوچستان میں 15 ہزار 577، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 965، اسلام آباد میں 17 ہزار 526 جبکہ آزاد کشمیر میں 3 ہزار 198 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Loading...

مودی حکومت توسیع پسندانہ پالیسیوں کی وجہ سے خطے میں تنہا رہ گئی ہے’

ملک بھر میں اب تک 39 لاکھ 43 ہزار 734 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28 ہزار 916 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 5 ہزار 80 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 518 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 14 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 601 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 270، سندھ میں 2 ہزار 562، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 264، اسلام آباد میں 189، بلوچستان میں 146، گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 80 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

(Visited 9 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں