فنکاروں نے موٹروے زیادتی کیس کے ملزم عابد ملہی کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کردیا

فنکاروں نے
Loading...

کراچی: موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری پر فنکاروں نے شکر ادا کرتے ہوئے ملزم کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

لاہور موٹر وے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کے مرتکب مرکزی ملزم عابد ملہی کو واقعے کے 33 دن بعد دو روز قبل فیصل آباد کے علاقے مانگامنڈی سے گرفتار کیاگیا تھا۔ ملزم کی گرفتاری پر فنکاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عابد ملہی کو عبرتناک سزا دی جائے۔

اقرا عزیز نے ٹوئٹر پر کہا موٹروے حادثے کے تقریباً ایک ماہ بعد بالآخر واقعے کا مرکزی ملزم عابد ملہی پولیس کی گرفت میں ہے۔ قانون کو غالب آنا چاہئیے اور اس کے ساتھ بالکل بھی رحم دلی نہ برتی جائے۔

loading...

اداکارہ ماہرہ خان نے ایک اور ایوارڈ اپنے نام کرلیا

عدنان صدیقی نے مائیکروبلاگنگ ایپ ٹوئٹر پر لکھا لاہور موٹروے کا مرکزی ملزم پولیس کے جال میں ہے تو کیا ہم براہ کرم انصاف کو یقینی بنائیں گے۔ کہتے ہیں انصاف میں تاخیر کرنا انصاف کرنے سے انکار کرنا ہے۔ ملزم کو اس گھناؤنے جرم کی ایسی سزا دی جائے جو سب کے لیے عبرتناک مثال بنے۔

(Visited 9 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں