کیا شادی کے طویل عرصے بعد میاں بیوی کی شکلیں ایک جیسی ہوجاتی ہیں…. ؟

شکلیں
Loading...

آپ نے اکثر لوگوں کو یہ کہتے ہوئے سنا ہوگا کہ شادی کو ایک عرصہ گزرنے کے بعد میاں بیوی کی شکلیں ملنا شروع ہوجاتی ہیں.

یعنی وہ آپس میں ایسے ملتے ہیں جس طرح بہن بھائیوں کی شکلیں ملتی ہیں. اس موضوع سے متعلق 1987 میں بھی ماہرین نے تحقیق پیش کی تھی. جس میں ماہرین نے یہ بات دریافت کی تھی کہ اسے شادی شدہ جوڑے جن کی شادی کو 25 سال سے زائد کا عرصہ ہو جاتا ہے ان کی شکلیں آپس میں دوسرے سے ملنا شروع ہو جاتی ہیں.

ماہرین نے کہا تھا کہ اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ جب میاں بیوی کتنے عرصے تک ایک ساتھ رہے ہوتے ہیں تو وہ لاشعوری طور پر ایک دوسرے کی عادت اپنا لیتے ہیں جس کی وجہ سے اور ایک دوسرے سے ملتے ہوئے محسوس ہوتے ہیں.

Loading...

ماہرین کا کرونا سے ایک اور جسمانی عضو کے متاثر ہونے کا انکشاف

لیکن اس تحقیق سے بہت سے ماہرین نے اتفاق نہیں کیا تھا کیونکہ ان کا کہنا تھا کہ تحقیق کرنے والے ماہرین نے صرف 12 شادی شدہ جوڑوں کا مطالعہ کیا تھا ان کو چاہئے کہ وہ زیادہ سے زیادہ شادی شدہ جوڑوں کو اپنی تحقیقی عمل میں شامل کریں.

لیکن آپ کی اسٹینفرڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک بار دوبارہ پھر اس موضوع پر تحقیق کی. ان ماہرین نے ثابت کیا کہ ایسا حقیقت میں بالکل نہیں ہے یہ سب کہنے کی باتیں ہیں. نئی ریسرچ کرنے والے ماہرین نے اپنی تحقیق میں 500 سے زائد شادی شدہ جوڑوں کو شامل کیا ان کی شادی کو 30 سال تک کا عرصہ گزر چکا تھا. ماہرین نے ان جوڑوں کی شادی سے پہلے کی تصاویر بھی دیکھیں.

ماہرین نے اس تحقیق کے عمل میں آن لائن لوگوں کی خدمات بھی حاصل کی تاکہ تحقیق میں کوئی شبہ نہ رہے. ماہرین کا کہنا ہے کہ ہم اپنی تحقیق سے اس کے نتائج پر پہنچے ہیں کہ شادی کو طویل عرصہ گزرنے کے بعد بھی میاں بیوی کی شکلیں دوسروں سے مختلف رہتی ہیں. جن شادی شدہ جوڑوں کی شکل میں آپس میں ملتی ہیں وہ زیادہ تر آپس میں رشتہ دار ہوتے ہیں اس وجہ سے ان کی شکل آپس میں ملتی ہوئی معلوم ہوتی ہے .

(Visited 105 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں