موسم سرما کی پہلی بارش کب ہوگی…. ؟

موسم سرما کی
Loading...

اسلام آباد: ملک کے بالائی علاقوں میں کل سے موسم سرما کی پہلی بارش اور پہاڑوں پربرفباری ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ جمعہ کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا، جس کے باعث ہونے والے بارش کا یہ سلسلہ پیر تک ملک کے بالائی علاقوں پر موجود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے پیر تک گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ جمعہ سے اتوار تک چترال ، دیر ، سوات ، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور ، چارسدہ، مردان، پشاور، کوہاٹ ،وزیرستان ،کرم اور کشمیر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

Loading...

ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے عمران خان کو گھر جانا ہو گا، مریم نواز

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات کے مطابق بھکر، لیہ، بنوں اور ڈی آئی خان میں بھی جمعہ سے ہفتہ کے دوران ہلکی بارش کی توقع ہے۔ ہفتہ سے پیر کی (صبح) تک اسلام آباد ،راولپنڈی ، اٹک ،چکوال، جہلم، میانوالی، خوشاب، سرگودھا ، فیصل آباد، حافظ آباد، گوجرانوالہ ،سیالکوٹ اور لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں درمیانی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے ہفتہ کے دوران کوئٹہ ، ژوب ، زیارت ، قلعہ عبد اللہ میں بارش اورپہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے جبکہ ہفتہ/اتوار کے روز مری اور گلیات کے پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

(Visited 66 times, 1 visits today)
Loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں