آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – 14th November 2020)

Loading...

حمل
جن افراد نے روزگار تبدیل کرنا ہے۔ جلد بازی نہ کریں۔ ان کو ان شاءاللہ اسی جگہ سے بہتری ملنے کا امکان ہے اور اس رقم کا بندوبست ہو جائے گا، جس کی ضرورت ہے۔

ثور
آج کافی دنوں کے بعد زائچے میں قدرے بہتری آ گئی ہے۔ اب صورت حال بدلنا شروع ہو جائے گی اور آپ جلد ہی کسی بڑے فائدے کے حامل کرنے کے قریب بھی ہوں گے۔

جوزہ
جن افراد نے اپنے لئے الگ رہائش کا پروگرام بنا لیا ہے۔ وہ اب کوشش تیز کر دیں ان کو کامیابی ملنے کے واضح امکانات روشن ہیں۔ اب زندگی میں سکون شروع ہو گیا ہے۔

سرطان
آپ کی تلاش ختم ہو گی اور جلد ہی آپ کو اپنی منزل مل جائے گی۔ البتہ اب خود سے کسی تبدیلی کا نہ سوچیں۔ جو پردہ غیب سے ہو، وہ ہی آپ کے لئے بہتر رہے گی۔

اسد
زندگی میں تبدیلیوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ آپ کو اب روزانہ کی بنیاد پر فیصلے کرنے ہوں گے اور پھر استخارے کی مدد بھی مسلسل لیتے رہنا بے حد ضروری ہوگا۔

سنبلہ
کچھ دنوں کے لئے اپنی جگہ کو تبدیل کرکے دیکھیں۔ اکثر اوقات ہجرت کرنا ہی بہتر رہتا ہے۔آپ کو موجودہ جگہ پر وہ فائدہ حاصل نہیں ہو رہا جو ستاروں کی حساب سے ملتا تھا۔

loading...

میزان
آج اچھا دن ہے۔ آپ کی ایک بڑی اچھی اور اہم خواہش پوری ہو سکتی ہے اور جس جانب سے پریشانیاں آ رہی تھیں۔ وہ اب بالکل ختم ہونے والی ہیں۔ ان شاءاللہ

عقرب
جو لوگ کسی بھی ایسے شخص سے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، جس کو پہلے بھی آزمایا جا چکا ہے تو وہ سخت غلطی پر ہیں۔ ایسا کوئی سلسلہ نہیں کہ وہ دوبارہ آپ کے بن جائیں۔

قوس
اپنی گھریلو ذمہ داری کو اچھی طرح سمجھیں۔ آپ لاپرواہی سے کام لے رہے ہیں جو کہ اچھی بات نہیں ہے۔ آپ کا رول جس قدر اہم ہوگا، آپ کو اس میں اس قدر ہی فائدہ رہے گا۔

جدی
نوکری کے حصول کے لئے دو یوم کے بعد قدم اٹھا لیں میرے اللہ نے چاہا تو بڑی شاندار کامیابی ملے گی۔ آج کا دن تو بس گھریلو مصروفیات میں ہی گزرتا نظر آتا ہے۔

دلو
آپ کو جس مقصد کی تلاش تھی، اب وہ آپ کے بالکل قریب ہے۔ اپنی سطح سے بالکل پیچھے نہ ہوں ورنہ ساری محنت بے کار جائے گی۔ آج کا دن اہم ثابت ہو سکتا ہے۔

حوت
آج تو خاص طور پر قریبی رشتے داروں سے بڑا فائدہ ملنے کا امکان ہے۔ وہ بھی کام آئیں گے۔ جن سے کبھی بھی توقع نہیں رکھی جا سکتی تھی۔ شام تک اہم خبر بھی ہے۔

(Visited 210 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں