کرونا ویکسین کے ابتدائی نتائج انتہائی اہم ہیں، ڈبلیو ایچ او

مفت فراہم
Loading...

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ وبائی بیماریوں کو روکنے کے لیے ضروری ویکسینز پر اعتماد کرنا انتہائی اہم ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ویکسینیشن سے متعلق محکمے کی ڈائریکٹر کیٹ اوبرائن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کورونا ویکسین کے ابتدائی نتائج کو انتہائی اہم قرار دے دیا ہے۔

کیٹ اوبرائن کا کہنا تھا امید ہے تجربہ کیے جانے والی دیگر کورونا ویکسینز کے نتائج بھی جلد سامنے آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دیگر کرونا ویکسینز کے نتائج بھی مؤثر سامنے آئے تو یہ بڑی کامیابی ہو گی، عالمی ادارہ صحت کورونا ویکسینز کے محفوظ ہونے اور اس کی افادیت پر سمجھوتا نہیں کرے گا۔

loading...

امریکی اور جرمن کمپنیوں نے مشترکہ طور پر کورونا ویکسین تیار کرلی

ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او ویکسینیشن ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا ہمارا مقصد ہے کہ 2021 کے آخر تک ہر ملک کی 20 فیصد آبادی امیونائز ہونی چاہیے۔

خیال رہے کہ امریکا، روس، چین اور برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں کورونا ویکسین کی تیاریوں کے بعد آزمائشی مراحل میں ہے۔

(Visited 21 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں