آزاد کشمیر میں برفانی تودے کی زد میں آکر 21 افراد جاں بحق

مظفر آباد: آزاد کشمیر میں شدید برفباری کے دوران برفانی تودے گرنے سے 21 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔

آزاد کشمیر میں جاری بارشوں اور برفباری کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ضلعی آفیسر اختر ایوب نے بتایا کہ وادی نیلم میں تاحال 10 افراد برفانی تودے تلے دبے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق وادی نیلم میں 15 جبکہ پونچھ اور سندھوتی میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

وادی نیلم اور لیپا سمیت بالائی علاقوں میں ٹیلی فون اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ مختلف اضلاع کی رابطہ سڑکیں بھی برف باری کے باعث بند ہیں اور عوام گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

(Visited 18 times, 1 visits today)

Comments

comments

آزاد کشمیر,

اپنا تبصرہ بھیجیں