آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (14th Jan 2020)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

علی زنجانی
14 جنوری منگل۔

حمل
ملازمت پیشہ افراد اپنے فرائض کوتاہی نہ برتیں۔ حالات ملے جلے ہوں گے۔ غصے سے اجتناب کریں۔ کام کی زیادتی مصروف رکھے گی۔ بعض اچانک خبریں موصول ہونے کا امکان ہے۔

ثور
14 جنوری منگل۔ کاروباری امور میں سنجیدگی سے توجہ دیں۔ مالی امور طے کرنے اتنے آسان نہیں ہونگے جتنا آپ سمجھتے ہیں۔ کسی دور کے مقام سے اہم خبریں موصول ہونگی۔ منصوبے بنا سکیں گے۔

جوزا
14 جنوری منگل۔ کسی معاملے میں پیدا شدہ غلط فہمی زیر غور رہے گی۔ اسے دور کرنے کی کوشش کامیاب ہو سکتی ہے۔ اجتماعی تعزیت میں شرکت کا امکان ہے۔ دوستوں یا عزیزوں سے اُلجھنے سے گریز کریں۔

سرطان
14 جنوری منگل۔ آپ کسی دوست کیساتھ مالی معاملہ کلیئر کر سکیں گے۔ اندھیرے کے بعد کچھ اُجالا محسوس کریں گے۔ اپنی سوچ کو مثبت انداز دیں۔ اہم لوگوں سے ملاقات کا موقع ملے گا۔

اسد
14 جنوری منگل۔ کاروباری امور بہتر کارکردگی دکھا سکیں گے۔ دوسروں سے لین دین حسب منشاءہو سکے گا۔ اپنے منصوبوں میں رد و بدل کرنے کی کوشش نہ کریں۔ اہل خانہ کیساتھ اچھا وقت گزرےگا۔

سنبلہ
14 جنوری منگل۔ ملازمت، صحت، کاروبار اور سفر کے امور درپیش ہونگے۔ ذمہ داریاں بڑھیں گی۔ دوستوں کیساتھ مل کر کوئی پروگرام بنا سکیں گے۔ مسائل جلد حل ہو سکیں گے۔ اچانک خوشی مل سکے گی۔

loading...

میزان
14 جنوری منگل۔ گھر کی مرمت وغیرہ کا موقع ملے گا۔ مالی حالت بہتر ہوگی۔ ملازمتی امور پر اضافی توجہ دین۔ رومانوی ماحول خوشگوار ہوگا۔ عزیز و اقارب سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔

عقرب
14 جنوری منگل۔ رومانوی ماحول سازگار ہو گا۔ غیر متوقع خبریں آپ کا پروگرام بدل سکتی ہیں۔ خاص مقاصد کے تحت سفرپیش آسکتا ہے۔ بچوں کے مستقبل کی منصوبہ بندی کر سکیں گے۔

قوس
14 جنوری منگل۔ اندرون خاندان حالات بہتر ہوں گے۔ تفریحی سرگرمیوں میں رجحان رہےگا۔ بعض شر پسند قسم کے لوگ آپ کو تنقید کا نشانہ بنانے کی کوشش کرینگے۔ لہٰذا محتاط رہیں۔

جدی
14 جنوری منگل۔ گزرے ہوئے واقعات کو دوبارہ دہرانے کی کوشش نہ کریں۔ کاروباری امور میں اور مالی معاملات میں کسی مخلص دوست کا تعاون مددگار ثابت ہوگا۔ کامیابی کی راہیں استوار ہونگی۔

دلو
14 جنوری منگل۔ گھریلو معاملات میں مصروف رہیں گے۔ آپ میں قوتِ ارادی اور کام کرنے کی صلاحیت بڑھے گی۔ نئی ملازمت کے حصول کیلئے کوشش کرتے رہیں۔ سیرو تفریح کا پروگرام بنے گا۔

حوت
14 جنوری منگل۔ مالی معاملات توجہ طلب ہوں گے۔ صحت کا بھی خیال رکھیں۔ آپ کی توجہ اندرونِ خانہ معاملات نمٹانے میں ہوگی۔ دوستوں سے مفاد حاصل کر سکیں گے۔ خوشی میسر ہو گی۔

(Visited 544 times, 15 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں