وفاقی کابینہ نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کا نام سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی

مریم نواز

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی صورتحال اور خطے کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر پاکستانی مؤقف پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیا۔

واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی کے بعد مریم نواز نے چوہدری شوگر ملز کیس میں ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے اور نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر بھی کرچکی ہے جس کی سماعت 15 جنوری کو ہوگی۔

(Visited 18 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں