فیروز خان نے اپنا انسٹا گرام اکاؤنٹ کیوں ڈیلیٹ کیا؟

فیروز خان

کراچی: پاکستان کے نامور اداکار فیروز خان کی اہلیہ نے اداکار کے انسٹاگرام اکاؤنٹ بند کرنے کی وجہ بتادی۔

پاکستان کے نامور اداکار اور ڈرامہ’ خانی‘ سے مشہور ہونے والے فیروز خان نے اپنی اداکاری کے باعث مداحوں کی ایک بڑی تعداد کواپنی طرف راغب کیا تھا۔

اداکار کے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پربھی بہت سے مداح انہیں فالو کرتے تھے تاہم اچانک ہی اداکار کی جانب سے ان کا اکاؤنٹ بند کر دیا گیا۔ اداکار کا اس متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

اب انسٹاگرام اکاؤنٹ بند کرنے کی وجہ ان کی اہلیہ علیزے فیروز خان نے خود ہی بتادی۔ علیزے خان نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری شئیر کی جس میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ موجود ہیں۔ اسٹوری میں انہوں نے لکھا کہ یہ روحانی سفرآپ کی زندگی میں مزید اعتماد لائے اور آپ اپنے مقصد میں کامیاب ہوں۔

واضح رہے کہ اداکار جلد ہی نئی آنے والی ایکشن اور رومانس سے بھر پور فلم ’ٹچ بٹن‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اداکار فیروزخان کی معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کے ساتھ چند تصویریں سوشل میڈیا پر دیکھی جا چکی ہیں۔

فیروز خان کے جیو ٹی وی کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’خانی‘ میں بہترین اداکاری نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا اور اب حال ہی میں ان کی آنے والی فلم ’ٹچ بٹن‘ کا ٹریلر بھی ریلیز کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکار فیروز خان معروف اداکارہ ہمائمہ ملک اور دعا ملک کے بھائی بھی ہیں۔

نازیبا ویڈیو لیک کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی درخواست پر ایف آئی اے نے کیا کہا؟

فیروز خان نے اپنے کیریئر کا آغاز میزبانی سے شروع کیا تھا، انہوں نے 2014 میں ڈرامہ سیرل ’چپ رہو‘ میں اداکاری کرکے شوبز کی دنیا میں باقاعدہ قدم رکھا جس کے بعد انہوں نے متعدد ڈراموں میں کام کیا۔

اداکار نے 2016 میں فلم ’زندگی کتنی حسین ہے‘ میں اداکاری کرکے فلمی دنیا میں انٹری دی تھی۔

فیروز خان 2018 میں علیزے سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

(Visited 34 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

فیروز خان,

اپنا تبصرہ بھیجیں