مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے پردہ اٹھاتی فلم ’ کرفیو‘ ریلیز کیلئے تیار

کرفیو

نیو یارک : مسئلہ کشمیر کی اہمیت اجاگر کرنے اور نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا پردہ چاک کرنے کیلئے پاکستانی اداکار یونس پنوار نے خصوصی فلم کی ریلیز کا اعلان کردیا۔

پی ٹی وی کے سابق اداکار یونس  پنوار نے ’کرفیو‘ کے نام سے مسئلہ کشمیر پر مختصر فیچر فلم بنائی ہے جسے پاکستان کے معروف ڈرامہ رائٹر عطاللہ عالی اورامریکن رائٹر نے لکھا ہے، یہ فلم بیرون ملک مقیم ان کشمیریون کے جذبات کی سچی ترجمانی کرتی ہے جو کئی مہینوں کے طویل کرفیو کی وجہ سے اپنے پیاروں سے کٹ کر رہ گئے ہیں۔

فلم کے مرکزی کردار ایک کشمیری سائنسدان اور اس کی امریکن بیوی ہے، کشمیری سائنس دان کرفیو کے بعد اپنے خاندان والوں سے رابطہ نہ ہوسکنے پر جس اضطراب اور پریشانی سے گزرتا ہے وہ ان تمام کشمیریوں کی ترجمانی کرتا ہے جو اس وقت اس عذاب سے گزر رہے ہیں۔

loading...

آسکر ایوارڈ 2020 کون کون اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوا ؟

فلم کے پیش کار امریکہ میں مقیم پونس پنوار ہیں، انہوں نے ہی فلم میں کشمیری سائنسدان کا کردار نبھایا ہے، فلم کے لئے تکنیکی معاونت ہالی ووڈ کے ہنر مندوں سے حاصل کی گئی ہے،فلم بہت جلد نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔

(Visited 32 times, 1 visits today)

Comments

comments

کرفیو, کشمیر, مقبوضہ کشمیر,

اپنا تبصرہ بھیجیں