شاہد آفریدی کے گھر ایک اور ننھی پری کی آمد

شاہد آفریدی

کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے ہاں پانچویں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پانچویں بیٹی کے باپ بن گئے ہیں، انسٹا گرام اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ کی لازوال رحمتیں مجھ پر ہیں، میرے گھر میں ایک اور ننھی پری آئی ہے۔

تصویر میں دیکھا جا سکتاہے کہ شاہد آفریدی اپنی پانچویں بیٹی کو ہاتھ میں اٹھائے بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ان کی دیگر بیٹیاں بھی خوشگوار موڈ میں ہیں ۔

تصویر کے ساتھ شاہد آفریدی نے پیغام میں لکھا ”مجھ پر اللہ کی بے پناہ رحمتیں اور برکتیں ہیں ،میری پہلے ہی چار بہت خوبصورت بیٹیاں ہیں اور اب اللہ نے مجھے ایک اور بیٹی سے نوازا ہے، میں اپنے تمام خیر خواہوں کے ساتھ یہ خبر شیئر کر
رہا ہوں“۔

شاہد آفریدی

loading...

انسٹا گرام پر اپنی بیٹیوں کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ میں یہ خوشخبری والی خبر اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔

آئندہ سال کونسی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی ….؟

انسٹا گرام پر تصویر شیئر کرنے کے بعد شاہد آفریدی کے چاہنے والوں نے انہیں مبارکباد دینا شروع کر دی۔

یاد رہے کہ شاہد آفریدی کی پانچویں بیٹی سے
قبل چار بیٹیاں ہیں، ان بیٹیوں میں عجوہ آفریدی، اقصیٰ آفریدی، انشا آفریدی، اسمارا آفریدی شامل ہیں۔

(Visited 24 times, 1 visits today)

Comments

comments

شاہد آفریدی,

اپنا تبصرہ بھیجیں