پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نعیم الحق انتقال کر گئے

Loading...

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پارلیمانی امور نعیم الحق انتقال کر گئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق انہیں کینسر کی جیسی موذی بیماری میں مبتلا تھے اور اور کافی عرصے سے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل تھے۔

آج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینئر رہنما نعیم الحق کو طبیعت بگڑنے پر آغاز خان ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ کینسر سے لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئے۔ ان کے انتقال کی تصدیق تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے ٹویٹر پر کی۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے ٹویٹ میں کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق انتقال کر گئے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے شیروں کی طرح کینسر کی بیماری کا مقابلہ کیا۔ ایک دوست اور بڑے ساتھی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، اللہ تعالیٰ نعیم الحق کی بخشش فرمائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں بہت غمزدہ ہوں کہ میرا بہترین دوست انتقال کر گیا۔

loading...

رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری قاتلانہ حملے میں جاں بحق

ٹویٹر پر انہوں نے مزید لکھا کہ نعیم الحق کا شمار ان 10 لوگوں میں ہوتا تھا جنہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد رکھی اور آج تک میرے ساتھ سب سے زیادہ ایماندار رہے۔

ٹویٹر پر وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 23 سالہ جدوجہد میں وہ میرے ساتھ کھڑے رہے۔ اپنی جدوجہد کے دوران جب ہم مایوس ہو جاتے نعیم الحق ہمیں سپورٹ کرتے۔ نعیم الحق کو کینسز کے خلاف ہمت و حوصلے سے لڑتے ہوئے دیکھا، آخری وقت تک نعیم الحق پارٹی امور میں سرگرم رہے۔

دوسری طرف گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پی ٹی آئی سینئر رہنما کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نعیم الحق عمران خان کے دکھ، سکھ کے ساتھی رہے، نعیم الحق کینسر جیسے موذی مرض کے ہاتھوں شکست کھاگئے۔

(Visited 38 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں