آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (15th August 2020)

Loading...

حمل
ستاروں کی چال بتا رہی ہے کہ آپ کافی عرصے سے مسلسل مشکلات کا شکار چلے آ رہے ہیں لیکن اب حالات میں قدرے بہتری کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ آج سے ہی۔

ثور
لوگوں کی باتوں میں آکر اپنی پوزیشن تبدیل مت کریں۔ ابھی جو کررہے ہیں صرف اسی پر فوکس کریں ۔ وقت مناسب نہیں پریشانی بڑھ سکتی ہے۔

جوزہ
حالات بدل رہے ہیں۔ آپ کو اس کے مطابق ہی فیصلہ کرنا ہے اور قدم اٹھانے میں اس لئے استخارے کی مدد سے چلیں ورنہ دور اندیشی سے کام لینا ہوگا۔

سرطان
آج تبدیلی کے واضح اشارے موصول ہو رہے ہیں۔ آپ کو ذہنی طور پر اس کے لئے تیار رہنا ہوگا اورجو خود بخود سامنے آئے بس وہی آپ کے لئے بہتر ہوگا۔

اسد
آپ جس بات کو لے کر پریشان ہیں۔ اس کا حل نکلنے میں ابھی چند یوم درکار ہیں۔ اس لئے آپ خاموشی سے جو کام کررہے ہیں۔ بس اس پر ہی لگے رہیں۔

سنبلہ
بندش جیسی کیفیت ہے۔ آپ کو محسوس ہو گا جیسے ہر چیز بلاک ہو کر رہ گئی ہے۔ آپ سورئہ بقرہ کی تلاوت اپنے گھر میں لازمی شروع کروا دیں تو بہتر ہے۔

Loading...

میزان
آپ توبہ کریں اپنے تمام گناہوں کی اور کوشش کریں کہ حقوق العباد کے حوالے سے جو غلطیاں ہوئی ہیں۔ ان کی فوری اصلاح کی جائے تب بہتری آئے گی۔

عقرب
آپ اللہ پاک سے دعا کریں۔ دعا تقدیر کو بدل دیتی ہے۔ ان دنوں جو سخت حالات چل رہے ہیں اس میں آپ کو صرف رجوع الٰہی رکھ کر ہی چلنا ہوگا۔

قوس
آپ جس بھی سمت سفر کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے لئے اگر استخارے کی مدد لے لیں گے تو بہتر نتائج حاصل کر سکیں گے کیونکہ فی الحال زائچہ بند ہی جا رہا ہے۔

جدی
یاحی یا قیوم کا ورد 500 بار دن میں لازمی کریں۔ اس ذکر سے انشاءاللہ آپ کئی قسم کی مشکلات سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ ابھی حالات بہتر نہیں۔

دلو
اب کسی بھی قسم کی غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔ آپ نے اب ایسا کیا تو مشکل میں آجائیں گے۔ یہ آپ کو وارننگ دی جارہی ہے۔ آپ نے خود اپنے مسئلے خراب کئے ہوئے ہیں۔

حوت
جن لوگوں نے خود تبدیلی کرنے کی کوشش کی وہ پریشانی میں آ سکتے ہیں۔ صرف اپنے اللہ سے مدد لیں اور سچے دل سے توبہ کرکے استخارے کے ذریعے ہی چلیں۔

(Visited 211 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں