ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 5 ہزار 774 رہ گئی

کیسز
Loading...

اسلام آباد: ملک بھرمیں کرونا وبا کے فعال کیسزکی تعداد 5 ہزار 774 رہ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق ملک بھرمیں کرونا وبا کے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 404 نئے کیسز اور مزید 6 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز 3  لاکھ 2 ہزار 424 ہوگئی اوراموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 389 ہوگئی۔ اب تک کرونا وائرس میں مبتلا 2 لاکھ 90 ہزار 261 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کاروباری معاملات میں مختلف مراحل پر مسائل پیدا ہو جانا کوئی بڑی بات نہیں’

این سی اوسی کے مطابق سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 250 ، پنجاب میں97 ہزار 817 خیبرپختونخوا 37 ہزار 079 ، اسلام آباد میں 15 ہزار 962، بلوچستان میں 13 ہزار 621 ، آزاد کشمیر2426, اورگلگت میں 3269 تعداد ہوگئی۔

کرونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

Loading...

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

(Visited 13 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں