کسی بھی شخص کی نفسیات آپ اس طرح جان سکتے ہیں…. ؟

نفسیات
Loading...

ماہرین نفسیات نے ایک انتہائی دلچسپ ریسرچ پیش کی ہے اور اسے ریسرچ میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ آپ اگر کسی بھی شخص کی نفسیات کا اندازہ لگانا چاہتے ہیں تو آپ کو چاہیے کہ وہ اس شخص کی جذباتی زبان اور اس کی تحریروں کو ملاحظہ کریں.

آپ ان پر غور کرکے کسی بھی شخص کی دماغی اور نفسیاتی اور جسمانی صحت کا اندازہ لگا سکتے ہیں. اگر کوئی شخص کسی صورت حال کو بیان کرنے کے لیے اپنی گفتگو میں منفی لفظوں کا استعمال کرتا ہے تو یہ شخص کی دماغی اور جسمانی صحت کی کمزوری ظاہر ہوتی ہے.

یہ ریسرچ یونیورسٹی آف پٹس برگ کے سائنسدانوں نے پیش کی ہے. ان سائنسدانوں نے اس موضوع سے متعلق مکمل تفصیلات شائع کی ہیں.

اس کے برعکس اگر کوئی شخص اپنی گفتگو اور جذبات کو بیان کرنے کے لیے مثبت الفاظ کا استعمال کرتا ہے تو اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کی جسمانی اور دماغی صحت اچھی ہے یعنی جیسے کسی شخص کے منفی الفاظ کی صحت کی کمزوریوں کو ظاہر کرتے ہیں اسی طرح مثبت جذبات اس کی دماغی صحت کے اچھا ہونے کی علامت ہے.

loading...

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ جب آپ اپنی زبان سے کوئی لفظ بولتے ہیں تو اس سے ہمارے جذبات رونما ہوتے ہیں. اس ریسرچ سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ انسان اپنے احساسات کا اظہار کئی طریقوں سے کرتا ہے.

ماہرین نے اس تحقیقی عمل میں 1500 سے زائد طالب علموں کا جائزہ لیا. جن طالب علموں نے مشکل تنہائی اور پریشانی سے وابستہ لفظوں کا استعمال کیا تھا ان کی صحت دوسرے طالب علموں کی نسبت اچھی نہیں تھی اور یہ ڈپریشن کا شکار تھے

ان کی نسبت وہ طالب علم جنہوں نے پرجوش اور خوشی سے وابستہ لفظ استعمال کیے ان کی صحت بہتر تھی اور یہ افراد ڈپریشن سے دور تھے. اس ریسرچ سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ہمارے الفاظ چاہے احساسات کو ظاہر کر رہے ہو یا جذبات کو ان سے ہماری نفسیاتی کیفیت ظاہر ہو جاتی ہے.

(Visited 352 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں