آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (15th October 2020)

Loading...

حمل
آج خاموشی اختیار کرنی ہے اور اپنے غصے پر قابو رکھنا ہے۔ ممکن ہے کہ کوئی پرانی بات آپ کے سامنے آئے۔ خاموشی سے بُرا وقت ٹل ہی جائے گا۔

ثور
اولاد کا خانہ بدستور آپ کے حق میں کھلا ہوا ہے۔ان کے لئے فیصلہ کرنے میں آسانی ہو گی اور جو بات پرانی ہو چکی ہے، اب اس کو چھوڑ ہی دیں تو بہتر ہے۔

جوزہ
اپنی راہ کو تبدیل کر رہے ہیں۔ حالانکہ پچھلے کام اور محنت میں آپ نے بڑا اچھا وقت ضائع کیا ہوا ہے۔ اس وقت ایسی غلطی بڑی مہنگی پڑ سکتی ہے، خیال رہے۔

سرطان
آپ بار بار ان لوگوں کے درمیان گھس رہے ہیں جن لوگوں نے پہلے بھی آپ کو نقصان دیا تھا۔ اس لئے اب ایسا کرنا اپنے پاوئں پر کلہاڑی مارنے والی بات ہے۔

اسد
جو لوگ کسی بھی انتظار میں ہیں کہ یہ کام خود بخود ہو جائے گا، شاہد وہ غلطی پر ہیں۔ محنت کریں گے تو بات بنے گی۔ یہ وقت صرف توجہ مانگ رہا ہے۔

سنبلہ
آپ کے اندر اب توکل اور روحانی پاور کم ہوتی جا رہی ہے۔ باوضو رہیں اور نماز کی طرف لوٹ آئیں تو بات بن جائے گی۔ ابھی آزمائشی دور ہے۔

Loading...

میزان
صورت حال آج سے بدلنا شروع ہو گی۔ تبدیلی دینے والا ستارہ زائچے میں آ گیا ہے۔ اس لئے حالات اب غیر متوقع انداز سے کچھ سے کچھ ہو جائیں گے مگر آپ کے حق میں۔

عقرب
آپ کو اس وقت ایک روحانی استاد کی ضرورت ہے۔ آپ جس بھی کام کو کرتے ہیں ناکامی ملتی ہے۔ آخر وہ کیا وجہ ہے جو رکاوٹ بنی ہ وئی ہے۔ اسے دور کریں۔

قوس
راستے کھل تو رہے ہیں مگر ان دنوں دماغی مسئلے کا شکار ہو رہے ہیں۔ آپ کو چاہیے کہ خود کو نماز اور ذکر الٰہی کی طرف لگائیں، یہ بے حد ضروری ہے۔

جدی
آپ جو چاہ رہے ہیں، وہ فی الحال ممکن نہیں ہے۔ کچھ دن لگیں گے۔ ابھی جومل رہا ہے۔ اس کا شکر ادا کریں۔ یہ وقت ضرورتیں ان شاءاللہ پوری کرے گا۔

دلو
غصہ بہت کرتے ہیں۔ اپنے ہوں یا غیر۔ اپنے معاملات ٹھیک کریں۔ کسی نے نہیں بدلنا آپ کو ہی صبر و تحمل سے کام لینے کی ضرورت ہے۔ سب مطلب پرست ہیں۔

حوت
بار بار تاکید ہے کہ صدقے کے عمل کو جاری رکھیں آپ کے لئے ان دنوں بے حد ضروری ہے۔ دشمن بھی پیچھے لگا ہوا ہے اور اندرون خانہ مکالفت بھی ہو رہی ہے۔

(Visited 201 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں