نوکری کیسے حاصل کریں، معروف کمپنیوں کے سربراہان کا مشورہ

نوکری
Loading...

کرونا وائرس نے معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور بے روزگاری میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔لیکن جو نوکریاں ابھی بھی موجود ہیں، ان کے لیے امیدوار خود کو کیسے نمایاں کر سکتے ہیں؟ آئیے اس حوالے سے آپ کو بتاتے ہیں۔ ہولی ٹکر، ‘ناٹ آن دا ہائی سٹریٹ’ کی بانی کہتی ہیں: ‘ اگر آپ ہولی ٹکر کی کمپنی میں نوکری کے لیے درخواست دیں، تو یاد رکھیں کہ انھیں ‘تخلیقی صلاحیت والے افراد چاہئیں۔

وہ کہتی ہیں: ‘میں چاہتی ہوں کہ مجھے آپ حیران کریں اپنی درخواست سے، بھلے سے وہ کسی بھی شعبے میں نوکری کی درخواست ہو۔ میں دیکھنا چاہتی ہوں کہ کتنی احتیاط سے انھوں نے اپنی درخواست تیار کی ہے اور اس میں کیسے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا استعمال کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہاتھ سے لکھی گئی درخواست جس میں ایک اچھوتا ڈیزائن ہو، ایک اچھا آغاز ہے۔

میری پسندیدہ سی وی وہ ہوتی ہیں جس میں امیدوار نے اپنے کام کو شاندار طریقے سے پیش کیا ہو۔ کیا آپ ویڈیو ایڈیٹر ہیں؟ تو مجھے ویڈیو کی شکل میں سی وی بھیجیں۔ کیا آپ اینیمیٹر ہیں؟ تو اپنی سی وی اینیمیٹ کر کے بھیجیں۔

جیکولین گولڈ ، این سمرز کی چیف ایگزیکیٹو:

جیکولین گولڈ کہتی ہیں کہ آپ اپنی انڈسٹری کے لوگوں سے رابطے میں رہیں۔ اگر آپ اس میں لوگوں کو نہیں جانتے، تو ایسے افراد ڈھونڈیں جن کا آپ احترام کرتے ہیں اور انھیں پیغام بھیجیں۔ ان سے بات کریں اور روابط قائم کریں۔

یہ اس لیے ہے کیونکہ وہ اپنی ٹیم سے پوچھتی ہیں کہ وہ کسی کا نوکری کے لیے نام دینا چاہتے ہیں۔ اگر آپ لوگوں سے رابطے میں رہیں گے جن کی آپ عزت کرتے ہیں، تو وہ لوگ اچھے لوگوں کا نام دیں گے جب کبھی نوکریاں سامنے آئیں گی۔ اچھے لوگ اپنے جیسے لوگوں کو جانتے ہیں۔جیکولین گولڈ سمجھتی ہیں کہ آج کل حالات بہت دشوار ہیں۔

Loading...

حالات کی وجہ سے لوگوں میں خود اعتمادی کی کمی ہو جاتی ہے۔ آپ خود کو ای میل کریں اور بتائیں کہ آپ نے اپنے کرئیر میں اب تک کیا حاصل کیا ہے۔ اور پھر جب آپ کسی اہم میٹنگ یا انٹرویو میں جائیں تو خود وہ ای میل پڑھیں اور خود کو بتائیں کہ آپ کتنے قابل ہیں۔ یہ آپ کا اعتماد بڑھائے گی۔

کلئیر ولوٹی، نائم صدر ‘سنیپ’:

کلئیر ولوٹی کہتی ہیں کہ اگر آپ کو مسلسل مسترد کیے جانے والی ای میل مل رہی ہوں تو آپ پوچھیں کہ کیوں؟۔ہر کوئی تو آپ کو شاید نہیں بتائے گا لیکن کوئی نہ کوئی جواب دے گا۔ یہ ضروری ہے کہ آپ معلوم کریں کہ کیا وجہ ہے کہ آپ کو نوکری نہیں مل رہی اور آپ خود کو بہتر کیسے کر سکتے ہیں۔

کیا شادی کے طویل عرصے بعد میاں بیوی کی شکلیں ایک جیسی ہوجاتی ہیں…. ؟

رابرٹ والٹرز، چیف ایگزیکیٹو: .

ریکروٹمنٹ کمپنی کے سربراہ، رابرٹ والٹرز کہتے ہیں کہ وہ امیدواروں میں ان کی لوگوں میں گھلنے ملنے کی صلاحیت اور ان کی خود اعتمادی کی خوبیوں کو دیکھتے ہیں اور وہ کیسے لوگوں سے بات چیت کرتے ہیں۔آج کل کے دور میں کاروبار کرنے کے لیے ضروری ہے کہ لوگوں سے ملاقاتیں کی جائیں اور تعلقات بنائے جائیں۔

وہ کہتے ہیں کہ اگر آپ کو نوکری ملنے میں دشواری ہو رہی ہے تو آپ دوسری چیزیں سیکھیں اور اپنی قابلیت میں اضافہ کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ :”میں ذاتی طور پر ان افراد سے متاثر ہوں جو، جب قسمت ان کا ساتھ نہ دے رہی ہو، تو وہ خیراتی کاموں میں مصروف ہو جاتے ہیں تاکہ کچھ نہ کچھ کر سکیں۔ وہ لوگ جو لگن سے کام کرتے ہیں اور کچھ سیکھنے کا جذبہ رکھتے ہیں، میں ایسے لوگوں کو ڈھونڈتا ہوں”۔

(Visited 36 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں