دودھ اور مکھن کا زیادہ استعمال کرنے والے مرد خبردار ہوجائیں….!

Loading...

مکھن اور دودھ کے فوائد تقریبا سبھی جانتے ہیں صحت مند رہنے کے لئے لوگ اس کا استعمال ضروری سمجھتے ہیں. عام طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ کسی بھی چیز کا ضرورت سے زیادہ استعمال ہماری صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے.

ماہرین کا کہنا ہے کہ جو مرد دودھ اور مکھن کا زیادہ استعمال کرتے ہیں وہ یہ نہیں جانتے کہ وہ اپنی صحت کے ساتھ ظلم کر رہے ہیں. ماہرین نے مکھن اور دودھ کا زیادہ استعمال کرنے والے مردوں کے لیے ایک حیران کن انکشاف کیا ہے.

ان کا کہنا ہے کہ جو مرد زیادہ پنیر اور مکھن وغیرہ استعمال کرتے ہیں پراسٹیٹ کینسر لاحق ہونے کا خطرہ 75 فیصد زیادہ بڑھ جاتا ہے.

Loading...

ماہرین نے اس موضوع پر تحقیق کرنے کے لئے اس سے گزشتہ کی جانے والی تمام تحقیقات کا جائزہ بھی لیا. اس تحقیقی ٹیم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے تجزیے کے دوران پراسٹیٹ کینسر اور ڈیری کی مصنوعات کے درمیان براہ راست تعلق کا انکشاف ہوا.

اگر بیوی شوہر سے زیادہ پیسہ کمائے تو کیا ہوتا ہے….؟

ان کا کہنا ہے کہ جب ہم نے تحقیق کا آغاز کیا تو ہمیں معلوم ہوا جو مرد ڈیری مصنوعات کا زیادہ استعمال کرتے تھے ان مردوں کو پراسٹیٹ کینسر ہونے کا خطرہ دوسرے لوگوں کی نسبت کئی گنا بڑھ گیا اور اس کے علاوہ یہ بات بھی سامنے آئی کہ جو مرد پودوں سے حاصل ہونے والی خوراک کا زیادہ استعمال کرتے رہے ہیں ان میں کینسر ہونے کا امکان نہ ہونے کے برابر تھا.

ماہرین کا کہنا ہے کہ اپنی صحت کو بہتر بنانے کے لیے سبزیوں کا زیادہ استعمال کریں

(Visited 21 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں