قومی احتساب بیورو کی منزل کرپشن فری پاکستان ہے، چیئرمین نیب

چیئرمین نیب
Loading...

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوان عناصر کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں۔ ملزمان نیب پر تنقید کرنے کی بجائے اپنی توانائیاں عدالتوں میں دائر ریفرنسز کے دفاع پر خرچ کریں۔

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں 6 فوجی شہید

نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین جاوید اقبال نے بدعنوانی، مضاربہ، منی لانڈرنگ اور اختیارات کے غلط استعمال کی عوامی شکایات سنیں اور ان پر کارروائی کرنیکی ہدایات کی۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ نیب کو رواں سال گزشتہ سال سے زیادہ شکایات موصول ہوئیں۔ چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں برس دوگنا شکایات ملنا نیب پر عوامی اعتماد کا مظہر ہے۔

loading...

ان کا کہنا تھا کہ بدعنوان عناصر کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں۔ ملزمان نیب پر تنقید کرنے کی بجائے اپنی توانائیاں عدالتوں میں دائر ریفرنسز کے دفاع پر خرچ کریں۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں ان ملزمان کیخلاف دھیلے کی نہیں بلکہ مبینہ طور پر کروڑوں اور اربوں کے ریفرنسز زیر سماعت ہیں۔ قومی احتساب بیورو کی منزل کرپشن فری پاکستان ہے۔

(Visited 9 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں