اس بارپرامید ہوں کہ لاہور قلندرز کی ٹیم اچھا پرفارم کرے گی، فخر زمان

فخر زمان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین فخر زمان پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی کامیابی کیلئے پر امید ہیں، کہتے ہیں کہ پچھلے سیزن اچھے نہیں گئے لیکن اس بار قلندرز ضرور ٹاپ پر فنش کریں گے۔

ایک ویڈیو پیغام میں فخر زمان نے امید ظاہر کی کہ لاہور قلندرز کی ٹیم اس بار فینز کو مایوس نہیں کرے گی۔

ٹی 20 کی نئی رینکنگ میں پاکستان کس پوزیشن پر آگیا؟

انہوں نے مانا کہ پچھلے چار سیزن میں قلندرز سے اچھا پرفارم نہیں ہوا لیکن اس بار وہ پر امید ہیں کہ لاہور قلندرز کی ٹیم اچھا پرفارم کرے گی اور پی ایس ایل فائیو میں ٹاپ پر فنش کرے گی۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم گزشتہ چاروں سیزن میں ٹیبل پر آخری نمبر پر رہی تھی ۔

فخر زمان نے کہا کہ اس بار ان کی ٹیم نئے کپتان کی قیادت میں میدان اترے گی اور امید ہے پلیئرز ایک نئے عزم اور نئے جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

انہوں نے فینز سے درخواست کی کہ وہ قلندرز کی سپورٹ کرتے رہیں۔

لاہور قلندرز نے اس بار انٹرنیشنل کرکٹ نہ کھیلنے والے سہیل اختر کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے اور ٹیم میں زیادہ تر پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

ان میں سے ایک نوجوان بیٹسمین محمد فیضان بھی ہیں۔ محمد فیضان کہتے ہیں کہ لاہور قلندرز کی ٹیم اس بار فینز کو مایوس نہیں کرے گی۔

دوسری جانب سلور کیٹیگری میں منتخب ہونے والے جاہد علی کہتے ہیں کہ لاہور قلندرز کا اسکور اچھا بنا ہے، اس بار قلندرز ضرور پی ایس ایل میں کامیاب ہوں گے۔

(Visited 9 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

فخر زمان,

اپنا تبصرہ بھیجیں