آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – (15th Jan 2020)

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

حمل

15 جنوری بدھ۔ رومانوی ماحول سازگار ہو گا۔ بعض غیر متوقع واقعات رونما ہوں گے۔ نئے دوست بنانے کا موقع ملے گا۔ دوسروں کو اپنے خیالات سے آگاہ کر سکیں گے۔ سنجیدہ رویہ اختیار کریں۔

ثور

15 جنوری بدھ۔ مالی امور میں توجہ دیں۔ بعض معاملات طے کر سکیں گے۔ سفر پیش آنے کا امکان ہے۔ مصروفیت میں اضافہ ہوگا۔ ملازمتی امور کی ادائیگی میں کوتاہی نہ برتیں۔ محتاط رہیں۔

جوزا

15 جنوری بدھ۔ بعض امور میں مفاد حاصل کر سکیں گے۔ فریق ثانی کے ساتھ تبادلہ خیال کر سکیں گے۔ ایک دوسرے کے موقف سے آگاہ ہو سکیں گے۔ حالات سازگار رہیں گے۔ صحت کا خیال رکھیں۔

سرطان

15 جنوری بدھ۔ حالات و واقعات پر نظر رکھیں۔ ماحول میں خوشگوار تبدیلی محسوس کریں گے۔ شریکِ کار کے ساتھ معاملات طے کرتے وقت اُلجھنے کی کوشش نہ کریں۔ منصوبوں میں ردوبدل ہو سکے گا۔

اسد

15 جنوری بدھ۔ مالی پوزیشن بہتر ہو گی۔ کام کرنے کی صلاحیت بڑھے گی۔ فضول خرچی سے گریز کریں۔ اچانک تفریحی پروگرام بن سکتا ہے۔ اہم معاملات کے متعلق فائنل فیصلہ کر سکیں کے۔

سنبلہ

15 جنوری بدھ۔ ملازمت پیشہ افراد اپنے فرائض منصبی میں کوتاہی نہ برتیں۔ کاروباری معاملات میں سیاسی حکومت عملی سے کامیابی حاصل کر سکیں گے۔ تفریحی پروگرام سے لُطف اندوز ہو سکیں گے۔

میزان

15 جنوری بدھ۔ کیرئیر میں بہتری آئے گی۔ مالی پوزیشن تسلی بخش ہو گی۔ نئے معاہدے عمل میں آئیں گے۔ اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزار سکیں گے۔غیر ضروری سرگرمیوں میں وقت ضائع نہ کریں۔

عقرب

15 جنوری بدھ۔ کسی سماجی تقریب میں شرکت کا موقع ملے گا۔ قیمتی وقت کا ضیاع نہ کریں۔بعض امر میں خوشیاں ملیں گی۔ دوستوں کے ساتھ وقت گزار سکیں گے۔ کسی بات میں اختلاف رائے کا خدشہ ہے۔

قوس

15 جنوری بدھ۔ کاروباری معاہدے عمل میں آئیں گے۔ خاندانی اور جائیداد کے معاملات مثبت رہیں گے۔ کاروباری امور میں غفلت نہ برتیں نئے مالی معاہدے کر سکیں گے۔ محتاط رہیں۔

جدی

15 جنوری بدھ۔ اجتماعی سرگرمیوں میں رجحان ہو گا۔ رفاہی کاموں میں حصہ لے سکیں گے۔ دوسرے لوگ آپ سے متاثر ہونگے۔ شریک کار کے ساتھ بہتر طور پر لین دین ہو سکے گا۔

دلو

15 جنوری بدھ۔ مالی معاملات توجہ طلب ہوں گے۔ نئی سرمایہ کاری کا موقع ملے گا۔ کام کی زیادتی کے دوران اپنی صحت کو نہ بھولیں اور آرام کیلئے وقت نکالیں۔ شریک کار کے مشوروں پر غور کریں۔

حوت

15 جنوری بدھ۔ عزیز و اقارب سے تعلقات بہتر ہوں گے۔ کاروبار میں ترقی کا رجحان ہوگا۔ دوسروں کو دخل اندازی کا موقع نہ دیں اور نہ ہی معاملے کو زیادہ طول دیں، محتاط رویہ اختیار کریں۔

(Visited 35 times, 1 visits today)

Comments

comments

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟, ستارون کا حال, ستارے،,

اپنا تبصرہ بھیجیں