بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے سرفراز احمد بھی زیر غور

سرفراز احمد

لاہور: بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے سلیکٹرز قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے نام پر بھی غور کرنے لگے۔

ہوم سیریز میں سری لنکا کے ہاتھوں کلین سویپ کے بعد سرفراز احمد قیادت کیساتھ ٹیم میں اپنی جگہ بھی گنوا بیٹھے تھے، وکٹ کیپر بیٹسمین اپنی فٹنس اور فارم میں کافی بہتری لانے میں کامیاب ہوئے ہیں،ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کیخلاف سیریزکیلیے انہیں زیر غورلایا جاسکتا ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا شیڈول طے ہوگیا

سری لنکا اور آسٹریلیا میں مسلسل شکستوں کے بعد اپنی عالمی نمبر ون پوزیشن خطرے میں ڈالنے والی پاکستان ٹیم کی منیجمنٹ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں گرین شرٹٙس کو فتوحات کے ٹریک پر واپس لانے کیلیے فکر مند ہے جب کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں آرام کرنے والے شاہین شاہ آفریدی کی اسکواڈ میں واپسی ہوگی۔

واضح رہے بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ 24، 25 اور 27 جنوری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

(Visited 27 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں