برطانوی شہزادی بھی پاکستانی فالودے کی شوقین نکلی

برطانوی شہزادی

بریڈ فورڈ: برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن بھی پاکستانی فالودے کی دلدادہ نکلیں، شہزادی نے بڑے شوق سے پاکستانی فالودہ کھایا۔

تفصیلات کے مطابق شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے بریڈفورڈ میں واقع پاکستانی ریسٹورنٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر وہاں موجود شہریوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور گلدستہ پیش کیا۔

دنیا کے مشہور سیاست دان کیا اسلام قبول کرنے والے ہیں؟

ریسٹورنٹ میں شاہی جوڑے نے عملے کی مدد سے خود فالودہ تیار کیا اور بڑے شوق سے کھایا، اس دوران اسٹاف انہیں مکمل معلومات فراہم کرتا رہا۔

ریسٹورنٹ میں شاہی جوڑے سے باکسر عامر خان نے ملاقات کی اور ان کی آمد کا شکریہ ادا کیا، شاہی جوڑے نے خوشگوار موڈ میں وہاں موجود لوگوں میں گھل مل گئیں جب کہ پاکستانی کچن کے اسٹاف سے ملاقات بھی کی۔

(Visited 113 times, 1 visits today)

Comments

comments

برطانوی شہزادی,

اپنا تبصرہ بھیجیں