یوٹیلٹی اسٹورز پیکج سے عوام کو ریلیف ملے گا، وزیراعظم

وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ غریب لوگوں کو ریلیف فراہم کرنا ترجیح ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی نمائندوں کا اجلاس ہوا جس میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

سابق وزیراعظم میاں‌ نواز شریف کی دوسری میڈیکل رپورٹ محکمہ داخلہ پنجاب کو موصول

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد سمیت فردوس عاشق اعوان، ندیم افضل چن اور خسرو بختیار بھی شریک ہوئے۔

loading...

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ غریب لوگوں کو ریلیف فراہم کرنا ترجیح ہے، کم آمدنی والوں کو ریلیف کے لیے اقدامات کیے جائیں، یوٹیلٹی اسٹورز پیکج سے عوام کو ریلیف ملے گا۔

(Visited 11 times, 1 visits today)

Comments

comments

وزیراعظم,

اپنا تبصرہ بھیجیں