بطور بڑے بھائی، دوست، بزرگ اور ساتھی انہیں ہمیشہ یاد رکھوں گا، قاسم سوری

Loading...

لاہور: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے نعیم الحق کے ساتھ چند روز قبل لی گئی تصویر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شئیر کرتے ہوئے ان کے انتقال پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا۔

قاسم سوری نے اپنے پیغام میں لکھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور اور دیرینہ ساتھی نعیم الحق کینسر سے جنگ ہار گئے۔ بطور بڑے بھائی، دوست، بزرگ اور ساتھی انہیں ہمیشہ یاد رکھوں گا۔

جب ڈالر اوپر جاتا ہے اور مہنگائی ہوتی ہے تو وزیراعظم کرپٹ ہوتا ہے، شہباز شریف

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نعیم الحق کے انتقال پر انتہائی دکھ و رنج ہے۔ نعیم الحق پی ٹی آئی کے 10 بانی ممبران میں سے ایک تھے۔ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہمیشہ مخلص و وفادار رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی 23 سالہ جدوجہد میں ہر مشکل میں نعیم الحق میرے ساتھ رہا۔ 2سال سے میں اسے حوصلے اور جرات کے ساتھ کینسرسے لڑتے دیکھ رہا تھا۔ آخر تک وہ پارٹی معاملات میں شریک تھے۔ نعیم الحق نےجب تک ہوسکا کابینہ میٹنگزمیں شرکت کی۔

Loading...

ان کے جانے سے پیداہونے والا خلا کبھی پورا نہیں ہوگا۔
دوسری طرف صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نعیم الحق کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے، صدر مملکت نے اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے نعیم الحق کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نعیم الحق کی وفات کا سن کر بہت دکھ ہوا۔ نعیم الحق کے اہل خانہ اور تحریک انصاف کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔وفاقی وزیر فواد چودھری نے ٹویٹ میں کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق انتقال کر گئے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے شیروں کی طرح کینسر کی بیماری کا مقابلہ کیا۔ ایک دوست اور بڑے ساتھی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، اللہ تعالیٰ نعیم الحق کی بخشش فرمائے۔وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کے انتقال کا سن کر افسوس ہوا، انہوں نے کینسر کے خلاف جنگ عزم کے ساتھ لڑی۔ ان کی پارٹی کے لیے خدمات ناقابل قدر ہے۔ وہ ایک بہترین دوست تھے اور ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نعیم الحق عمران خان کے دکھ، سکھ کے ساتھی رہے، نعیم الحق کینسر جیسے موذی مرض کے ہاتھوں شکست کھاگئے۔

(Visited 90 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں