ابھی تک چین سے سندھ میں کورونا وائرس کا کوئی کیس نہیں آیا، مراد علی شاہ

مراد علی شاہ
Loading...

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے چین سے صوبے میں آنے والے کسی بھی فرد میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جب تفتان سے سندھ پہنچنے والے افراد میں کورونا وائرس کے مثبت نتائج آئے تو ہماری تشویش میں اضافہ ہوا، ہم نے تفتان سے سندھ پہنچنے والے تمام افراد کو قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا اور اس وقت سکھر میں قرنطینہ میں800 افراد کو رکھا گیا ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے 104 کیسز سامنے آگئے، پورے ملک میں تعداد 137 ہوگئی

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ابھی تک چین سے سندھ میں کورونا وائرس کا کوئی کیس نہیں آیا، ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو اور ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ کسی کو وائرس لگے اور خود ہی ختم ہو جائے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ تفتان سے آنے والے 30 افراد کے  ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 11 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے  بعد سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 87 ہو گئی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 105 ہو گئی ہے۔

Loading...

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم نے احتیاطی تدابیر کے طور پر کراچی میں اسکول بند کیے تو سی ویو بھر گیا، عوام سے اپیل ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تاکہ بیماری سے محفوظ رہیں۔

ایک سوال کے جواب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ تفتان میں لوگ آرام سے تھے ہم انھیں بسوں میں بھر کر یہاں لے آئے، ہم کسی کو نہیں لائے بلکہ وفاقی حکومت نے لوگوں کو پہنچایا ہے۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ  تفتان میں کئی لوگوں کو ایک ساتھ قرنطینہ میں رکھا گیا تھا اور تفتان سے جتنے لوگ سندھ آئے اس سے کہیں زیادہ پنجاب پہنچے ہیں۔

(Visited 111 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں