نیٹ فلکس کی معرف ویب سیریز میں پاکستانیوں کو کس طرح دکھایا گیا ہے ؟

نیو یارک: شہرہ افاق نیٹ فلیکس ویب سیریز ’مَنی ہیسٹ‘ پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیکھی جانے والی مقبول ترین ویب سیریز میں سے ایک ہے جس میں پاکستانیوں کو بھی دکھا یا گیا ہے۔

اس سیریز کے ذریعے کہانی کو جدید ثقافتی افکار کی آمیزش کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور اس میں سپین کی اپنی ثقافت اور یورپ کی ثقافتی جھلک بھی نظر آتی ہے۔ اس ویب سیریز کے تیسرے اور چوتھے سیزن میں پاکستان کا تذکرہ بھی آچکا ہے۔

اب بھلا یہ کیسے ممکن ہے کہ کسی یورپی اور امریکی فلم یا ڈرامے میں پاکستان کا ذکر آئے اور وہ ذکرِ خیر ہو؟اس ویب سیریز میں 2 بار پاکستان کا نام سامنے آیا ہے۔پہلی مرتبہ اس وقت سامنے آیا جب اس کہانی کا مرکزی کردار یعنی لوٹ مار کرنے والے گروہ کا سرغنہ اور ماسٹر مائنڈ ‘پروفیسر’ کمپیوٹر سے متعلق ہائی جیکنگ کے لیے ایک پاکستانی ہائی جیکر کا تذکرہ کرتا ہے جبکہ

loading...

دوسری مرتبہ تو صرف ذکر ہی نہیں بلک ایک پاکستانی کردار کو بھی متعارف کروا دیا گیا۔ ہوتا کچھ یوں ہے کہ ڈکیتی کی غرض سے جب گروہ ایک ہسپانوی بینک پر قابض ہوتا ہے اور وہاں ان کی ایک مرکزی رکن گولی لگنے سے شدید زخمی ہوجاتی ہے

عدنان صدیقی کی کرونا سے بچاؤ کا حفاظتی لباس بنانے کی ویڈیو وائرل

یہ ڈکیت ہائی جیکر پولیس سے مدد لینے کی کوشش کرتے ہیں لیکن انہیں ناکامی ہوتی ہے پھر یہ پاکستان کے شہر اسلام آباد سے ایک ڈاکٹر احمد کا آن لائن تعاون حاصل کرتے ہیں اور ان کی مدد سے ایک پیچیدہ سرجری کامیاب ہوجاتی ہے۔

(Visited 29 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں