عمران خان کی کراچی میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت

بھارت
Loading...

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کو دوسری بار قونصلر رسائی دیدی گئی

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ابھی نہیں کیا جائے۔

اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کے ٹیرف میں مرحلہ وار اضافہ کیا جائے گا تاکہ عوام پر ایک دم اضافی بوجھ نہ پڑے۔

وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 4جولائی کے اجلاس میں کے الیکٹرک کی فی یونٹ قیمت میں 2روپے89پیسے کی منظوری دی تھی لیکن کابینہ نے قیمتوں میں اضافہ مؤخر کردیا تھا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ جنوری میں ملک بھر میں بجلی کا ٹیرف بڑھا مگر کے الیکٹرک کے ٹیرف میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ کے الیکٹرک کےٹیرف کو بھی ملک کے دیگر حصوں کے مطابق یکساں سطح پر لایا جائے گا۔

 وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کے دوران کہا کہ کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے وفاقی حکومت تمام وسائل فراہم کرے گی۔ وزیر اعظم نے حکم دیا کہ مسائل حل ہونے تک نیشنل گرڈ سےکراچی کو بجلی فراہم کی جائے۔

خیال رہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے گذشتہ دنوں کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی ٹیرف میں 2 روپے 89 پیسے تک اضافے کے منظوری دی تھی۔

Loading...

وفاقی کابینہ میں معاملے پر اختلاف کی وجہ سے فیصلہ مؤخر کردیا گیا تھا اور وزیراعظم نے اس معاملے پر خصوصی اجلاس آج طلب کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی میں متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق اور وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی مخالفت کی۔

کابینہ کی توانائی کمیٹی  کے اجلاس کے دوران وزیراعظم نے  وفاقی وزراء کو اہم ٹاسک دیتے ہوئے ایک بار پھر ہدایت کی کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ کا معاملہ فوری حل کیا جائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ کے معاملے پر کڑی نظر رکھیں، کراچی کے عوام کے ساتھ ناانصافی قبول نہیں، وفاقی حکومت لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے وسائل فراہم کرے گی۔

اس موقع پر  امین الحق نے کہا کہ وہ اس اہم فیصلے پر وزیراعظم کے مشکور ہیں۔

(Visited 23 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں